• 2 مئی, 2024

ہومیو پیتھی کے چند اہم نسخے (قسط 3)

بچوں بچیوں کا قد بڑھانے کا آزمودہ نسخہ

بفضل خدا یہ نسخہ انتہائی موثر و مفید پایا گیا ہے اور بیشمار لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔

اگرچہ درازیٔ قد کا عمومی تعلق مورثیت (جینیٹکس) سے ہوتا ہے تا ہم درج ذیل ادویات اور تجویز کردہ غذائیں کھانے سے قد میں اضافہ ہو جاتا ہے اور صحت بھی عمدہ ہو جاتی ہے۔ عموماً کہا جاتا ہے کہ قد اٹھارہ سےبیس سال کی عمر تک بڑھتا ہے، مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ سخت ورزش بلوغت کو جلد آنے سے روکتی ہے اور نتیجہ کے طور پر قد بڑھتا رہتا ہے اور ایسی مثالیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں کہ بلوغت کے کئی سال بعد تک بھی قد بڑھتا رہتا ہے۔ لہٰذا تیس سال کی عمر تک بھی کوشش کی جا سکتی ہے اور ہڈیوں کی مضبوطی اور صحت کا زبردست ہونا اضافی فائدہ بہر حال مل جاتاہے۔

اجزائے نسخہ نمبر ایک

  1. Bacillinum 200 بیسیلینم
  2. Baryta Carb 200 بریٹا کارب

اجزائے نسخہ نمبر دو

  1. Silecea 30 سلیشیا
  2. Calcaria Phos 30 کلکیریا فاس
  3. Natrum Mur 30 نیٹرم میور

طریقہ تیاری اور طریقہ استعمال

کسی ہومیو اسٹور سے نسخہ نمبر ایک کی ادویات لیکوئیڈ فارم میں یکجا طور پر بیس ایم ایل بنوالیں اور ساتھ سو گرام ہو میو گولیاں خرید لیں۔

ترکیب تیاری:ہو میوگولیاں لے کر ان پر جملہ دواؤں کے کچھ قطرے چھڑکیں یہاں تک کہ گولیاں قدرے تر ہو جائیں،تین چار گولیاں دن میں ایک بار کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے استعمال کریں، جب ختم ہو جائے تو پھر اور بنا لیں۔ نسخہ نمبر ایک ہفتے میں ایک دو بار لیں، جبکہ نسخہ نمبر دو کی ادویات بھی تیار کریں اور نسخہ نمبر دو کی گولیاں دن میں تین بار دیں، یہ نسخے کئی ماہ تک استعمال کرنا ہوں گے۔

قد میں اضافہ کے لئے درج ذیل غذائیں دیں

پروٹین (لحمیات) کا استعمال کریں، خصوصاً دیسی انڈے (آرگینک)، بیف یعنی بڑا گوشت وغیرہ۔

اسی طرح پروٹین کیلشیم، وٹامن اے، وٹامن سی، بین یعنی پھلی دار دانے ان میں فولاد، وٹامن بی اور زنک پایا جاتا ہے، ہرے پتوں والی سبزیاں، جن میں کیلشیم وٹامن ڈی، پالک، ساگ، بند گوبھی، دودھ، دہی، مچھلی، پھلوں میں کیلا، سیب، بلیو بیری،، خشک پھلوں میں اخروٹ، بادام، چلغوزہ وغیرہ

مزید یہ کہ ورزش باقاعدگی سی ہونی چاہیئے اور سوچ کو مثبت رکھنا چاہئے، جلدی سونا اور جلدی جاگنا عادت بنائیں اور اللہ سے دعائیں کرنا اواپنی دنیا اور آخرت کے لئے دعاؤں میں لگے رہنا بھی ضروری ہے۔

پرہیز:فاسٹ فوڈ،کولڈ ڈرنکس، شراب نوشی، نشہ جات، سگریٹ اور تمباکو نوشی سے مکمل طور پر دور رہنا بھی ضروری ہے۔ فضول اور بے ہودہ ویب سائٹ اور ایسی ویڈیوز دیکھنے سے بچے رہنا چاہئے، الغرض، جنسی بے راہ روی سے بچنا از بس ضروری ہے۔ اسی طرح پریشانیاں، مایوسی، تفکرات قد بڑھنے میں روک ہوتے ہیں، ان سے بچتے ہوئے تقویٰ اختیار کرنا چاہئے۔

الرجک نزلہ زکام، چھینکوں کا مفید و موثر علاج

سوال: الرجک نزلہ زکام چھینکوں کے اسباب کیا ہیں؟

جواب: جن چیزوں سے الرجی ہو اُن چیزوں کا استعمال کرنا ان کا باعث بنتا ہے۔

سوال: اس کی علامات کیا ہیں؟

جواب: آنکھوں، ناک منہ سے پانی بہنا، چھینکیں بہت زیادہ آتی ہیں، خارش اور کھجلی ہوتی ہے، سر درد ہوتا ہے چہرہ سرخ ہو جاتا ہے، بعض مریضوں میں سانس یعنی دمہ کی علامات پیدا ہو جاتی ہیں۔

سوال: ان عام علامات اور عوارض کا علاج کیا ہے؟

جواب: کسی ہومیو سٹور سے درج ذیل نسخہ بنوا کر استعمال کریں:

اجزائے نسخہ

Apis mellifica 30 ایپس ملی فیکا، Arsenicum album 30 آرسینک البم، Rhus toxicodendron 30 رس ٹاکسی کوڈینڈران، Sulphur 30 سلفر

ترکیب استعمال اور تیاری

کسی ہومیو اسٹور سے تیس طاقت میں لیکوئیڈ فارم میں یکجا طور پر بیس ایم ایل بنوالیں اور ساتھ سو گرام ہو میو گولیاں خرید لیں۔

ترکیب تیاری واستعمال: ہومیو گولیاں لے کر ان پر جملہ دواؤں کے کچھ قطرے چھڑکیں یہاں تک کہ گولیاں قدرے تر ہو جائیں،تین چار گولیاں دن میں تین چار بار کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے استعمال کریں، جب ختم ہو جائیں تو پھر اور بنا لیں، ایک اور طریقہ سے بھی ان دواؤں کو استعمال کر سکتے ہیں۔ یعنی دواکا لیکوئیڈ بیس گنا صاف پانی میں ملا کر ناک میں چند قطرے دن مین کچھ بار حسبِ ضرورت ڈالیں۔

سوال: اگر خود تیار کرنے کا تردد نہ کر سکیں تو کیا کریں؟

جواب: ڈاکٹر ریکوگ جرمنی کا آر نمبر تئیس خرید کر استعمال کریں۔
Dr. Reckeweg R number 23

سوال: آر نمبر تئیس استعمال کیسے کریں؟

جواب: ترکیب استعمال: پانچ سو ایم ایل کی منرل واٹر کا ڈھکنا اتاریں اور اس میں آر نمبر تئیس کے پچاس قطرے ڈال کرڈھکنا بند کرکے دس بارہ مرتبہ زور سے جھٹکے دیں، دوائی تیار ہے۔ کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل دو ڈھکے دن میں تین بار استعمال کریں۔ ختم ہو تو پھر تیار کرلیں۔ آر نمبر تئیس شیشی قریباًچھ مال چلے گی اور اس طرح بہت سستی پڑے گی۔

اس علاج کے ساتھ اگر اطریفل زمانی ایک کلو گرام والی پیکنگ آفتاب قرشی،اجمل یا ہمدرد ایک چمچ گرم پانی کیساتھ رات سونے سے قبل کھا لیں تو بفضلِ خدا بہت فائدہ ہوتا ہے اور دائمی نزلہ زکام، الرجک زکام چھینکوں نیز پرانے سر درد میں بہت مفید و موثر پایا گیا ہے۔

پرہیز:الرجی پیدا کرنے والی چیزوں سے بچیں،کم خوری کو معمول بنائیں اور باقاعدگی سی ورزش لازمی کریں، کم از کم صبح شام کی سیر اور گہرے لمبے سانس کرنے والی ورزش ضرور کریں۔

سوزاک یعنی پیشاب کے راستے پیپ آنے کا مرض اور اس کا علاج

سوال: سوزاک کیا ہے؟

جواب: پیشاب کے راستےتکلیف کے ساتھ یا بغیر تکلیف پیپ آنے کو سوزاک کہا جاتا ہے۔

سوال: سوزاک کا ہومیو علاج کیا ہے؟

جواب: نسخہ نمبر ایک

کینا بس سٹائیوا سی ایم

  1. Cannabis Sativa CM

نسخہ نمبر دو

مرکیورس کار سی ایم

2. Merc Corr CM

دونوں نسخوں کی ایک ایک خوراک کسی ہو میو اسٹور سے بنوا لیں،نسخہ نمبر ایک کی ایک خوارک کھا لیں اور اس کے تین دن بعد نسخہ نمبر دو کی ایک خوراک کھا لیں، ایک ماہ کے وقفہ سے دھرالیں ان شاء اللّٰہ آرام آجائے گا۔

اس علاج کے ساتھ اگر مندرجہ ذیل ہر بل علاج بھی کر لیں تو صحت مزید بہتر ہو جائے گی۔

ہربل نسخہ

نوشادر، قلمی شورہ ریوند خطائی زیرہ سفید، تمام اجزا کسی پنسار سٹور سے پچاس گرام کی مقدار میں خرید لیں اور گرائنڈ ر میں پیس کر آدھا تا ایک گرام (چمچ کا چوتھائی سے کم حصہ) گرم پانی یا شربت بزوری کے ساتھ استعمال کریں۔ اگر یہ سفوف بنانے میں مشکل ہو تو قرشی یا کسی اور مستند ادارے کا سوزاک پوڈر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پرہیز: گرم اشیاء مرچ، مسالہ جات، چائے کافی، بڑا گوشت، اچار وغیرہ۔ جبکہ کچی لسی اور سرد اشیاء خوب کھائیں، جیسے دھنیا، تازہ اور خشک، تربوز، کھیرے وغیرہ

(ڈاکٹر نذیر احمد مظہر۔ ہربل و ہومیو فزیشن کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 18)