• 27 اپریل, 2024

لجنہ اماءاللہ ناروے کے شعبہ خدمت خلق کی کارگزاری

شعبہ خدمت خلق ناروے کو 2019ء میں پہلی مرتبہ اوسلو کے بڑے ہوسپیٹل میں کرسمس کے موقع پر بچوں کے لیے گفٹ دینے کی توفیق ملی۔اس کے بعد سے اب تک کرسمس اور عید کے مواقع پر بیمار بچوں کو تحائف دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ کینسر کے بچوں کے لیے اون سے بنی ہوئی مختلف اشیاء جن میں بیگ، سوئیٹر اور ہاتھ سے بنے ہوئے کھلونے شامل ہیں جو ہنر مند ممبرات نے بڑی محنت اور خلوص سے تیار کر کے دئیے۔

2022ء میں عید الفطر کے موقع پر ایک اور ہوسپیٹل سے بھی رابطہ کیا گیا اور تقریباً 100 کی تعداد میں تحائف اور ناصرات کے ہاتھ سے بنے ہوئے خوب صورت عید کارڈ دئیے گئے۔

کرونا کی وبا کے دوران لجنہ اماء اللہ ناروے نے دسمبر 2021ء میں36 مختلف اداروں جن میں ہوسپیٹل، چرچ، کنڈرگارڈن، رفاہی ادارے، اولڈہاوٴس، لینگویج سینٹر، ٹیچرز اور ہمسائیوں کو کھانا، تحائف، پھول اور فروٹ باسکٹ پہنچائیں۔

رمضان المبارک 2022ء میں ممبرات کو مریم فنڈ اور طلبہ فنڈ کی طرف خاص توجہ دلائی گئی جس کی مساعی درج ذیل ہے:

مریم فنڈ:155ممبرات 64063کرون

طلبہ فنڈ:55 لجنات 17500کرون

(رپورٹ: شمسہ کنول۔ نیشنل سیکرٹری خدمت خلق ناروے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 18)