• 3 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

(لندن۔ مانیٹرنگ ڈیسک)

مکرم احمد زمان تنویر (تنویر فوٹو سٹوڈیو) تحریر کرتے ہیں کہ ان کی والدہ محترمہ امتہ السلام اہلیہ مکرم حافظ محمد رمضان مرحوم خادم سلسلہ 13 دسمبر 2019 کو اپنے گھر دارلرحمت وسطیٰ ربوہ میں بعمر 97 سال وفات پاگئیں۔ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

مرحومہ کے والد محترم حافظ سلطان حامد ملتانی نے حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ کو قرآن کریم حفظ کروانے میں تعاون کی سعادت حاصل کی جبکہ حافظ محمد رمضان صاحب کوحضرت خلیفہ رابعؒ کو قرآن کریم پڑھانے کی سعادت ملی۔

آپ کی نمازہ جنازہ بعد نماز عصر مکرم سید خالد احمد شاہ ناظر صاحب اعلیٰ و امیر مقامی نے مسجد مبارک ربوہ میں پڑھائی۔ تدفین بہشتی مقبرہ طاہرآباد میں ہوئی۔ بعد تدفین محترم ڈاکڑ عبدالخاق خالد صدر مجلس انصاراللہ پاکستان نے دعا کروائی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق بخشے ۔آمین

پچھلا پڑھیں

خطبہ جمعہ سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمدخلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزفرمودہ 29نومبر2019ء بمقام مسجد بیت الفتوح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24دسمبر 2019