• 27 اپریل, 2024

خدام الاحمدیہ زون اکرا گھانا کی طرف سے عطیات خون

اکرا Accra زون کے مبلغ سلسلہ مکرم سید نعمت اللہ طائر اطلاع دیتے ہیں۔ احمدیت نام ہے خدمتِ انسانیت کا۔احمدیہ مخلوقِ خدا کی بھلائی کا دوسرا نام ہے۔حضرت مسیح موعودعلیہ السلام نے فرمایا کہ ’’مرا مطلوب و مقصود و تمنا خدمتِ خلق است‘‘ دنیا بھر میں پھیلی ہوئی جماعت احمدیہ اپنی بساط کے مطابق دُکھی انسانیت کی خدمت میں کوشاں ہے۔خدمتِ خلق کا ایک ذریعہ خون کا عطیہ دینا ہے جس سے زندگیوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جاتا ہے۔ مورخہ 8نومبر2019ء کو مجلس خدام الاحمدیہ اکرا زون کے 15 خدام نے جذبہ خدمت خلق کے تحت اکرا کے La General ہسپتال کے لئے 15 یونٹ خون کا گراں قدر عطیہ پیش کیا۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے احمدی خدام کے اس کار خیر پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔
جماعت احمدیہ گھانا کی یہ روایت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑھتی جارہی ہے کہ ہرسال اب تو ہزاروں کی تعداد میں عطایا خون کی بوتلیں پیش کی جاتی ہیں۔ اور گورنمنٹ کی طرف سے اس خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے یادگاری شیلڈز دی جارہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ خدام الاحمدیہ کے یہ عطیاتِ خون قبول فرمائے۔آمین۔

(گھانا۔فہیم احمد خادم۔احمد طاہر مرزا۔نمائندگان)

پچھلا پڑھیں

خطبہ جمعہ سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمدخلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزفرمودہ 29نومبر2019ء بمقام مسجد بیت الفتوح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24دسمبر 2019