• 1 مئی, 2024

عروشا ریجن میں عطیہ خون

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:۔
’’جماعت میں خدمتِ خلق اور بنی نوع انسان کی خدمت کے لیے جتنا زور دیا جاتا ہے اور ہر امیر اور غریب اپنی بساط کے مطابق اس کوشش میں ہوتا ہے کہ کب اسے موقع ملے اور وہ اللہ کی رضا کی خاطر خدمتِ خلق کےکام کو سر انجام دے‘‘

(خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ 17؍ اکتوبر 2003ء)

اسی خدمت خلق کے جذبہ اور ملک و قوم کی خدمت کے تحت جماعت احمدیہ عروشا ریجن نے گورنمنٹ کے عطیہ خون میں شرکت کی اور عروشا شہر کے خدام نے اس مہم میں حصہ لیا ۔اس مہم کا اہم مقصد عورتوں اور بچوں کے لیے خون کے عطیات اکٹھا کرنا تھا۔ اس مہم کے لیے لوکل گورنمنٹ نے مساجد اور چرچ میں اعلانات بھی کروائے۔

گورنمنٹ کی اطاعت کرتے ہو ئے احبابِ جماعت نے شرکت کی اور سات خدام نے اس مہم میں حصہ لیا۔ الحمدللہ

ہماری دعا ہے کہ مولا کریم ان خدام کی یہ نیک مساعی قبول فرمائے اور اس کے بڑے باثمر نتائج نکالے آمین۔

٭…٭…٭

(رپورٹ: ڈاکٹر فضل الرحمٰن بشیر، نمائندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن (تنزانیہ))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 دسمبر 2020