نئی بستی میں داخل ہونے کی دُعا
حضرت صہیبؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی شہر میں داخل ہونے سے پہلے یہ دُعا ضرور پڑھتے تھے:
اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَمَا اَظْلَلْنَ وَ رَبَّ الْاَرضِیْنَ وَمَا اَقْلَلْنَ وَ رَبَّ الشَّیَاطِیْنِ وَمَا اَضْلَلْنَ وَرَبَّ الرِّیَاحِ وَ مَاذَرَینَ فَاِنَّا نَسْاَلُکَ خَیرَ ھٰذِہِ الْقَریَۃِ وَ خَیْرَ اَھْلِھَا وَخَیْرَ مَا فِیْھَا وَ نَعُوذُبِکَ مِنْ شَرِّھَا وَمِنْ شَرِّ اَھلِھَا وَ شَرِّ مَا فِیْھَا۔
اَللّٰھُمَّ بَارِک لَنَا فِیْھَا۔اَللّٰھُمَّ بَارِک لَنَا فِیْھَا۔اَللّٰھُمَّ بَارِک لَنَا فِیْھَا۔اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاھَا وَحَبِّبْنَا اِلٰیْ اَھْلِھَا وَ حَبِّبْ صَالِحَ اَھلِھَا اِلَیْنَا
(حاکم کتاب المناسک و معجم الاوسط طبرانی جلد5 صفحہ379 بیروت)
ترجمہ: اے اللہ! سا ت آسمانوں اور جس پر ان کا سایہ ہے اُن کے ربّ!سات زمینوں اور جو کچھ انہوں نے اٹھا رکھا ہے اُن کے ربّ! اے شیطانوں اور جنہیں انہوں نے گمراہ کیا ہے اُن سب کے ربّ! اے ہواؤں اور جو کچھ وہ اڑاتی ہیں اُن کے رب! ہم تجھ سے اِس بستی اور اس کے رہنے والوں اور جو کچھ اس میں ہے اس کی خیر اور بھلائی کی دُعا کرتے ہیں اور ہم اس بستی اوراس کے باشندوں اور جو کچھ اس میں ہے اس کے شرّ سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔ اے اللہ! ہمارے لئے اس بستی میں برکت رکھ دے۔ ہمیں اس بستی میں برکت بخش۔ ہمارے لئے اس بستی میں برکت کے سامان مہیا کر دے۔ اے اللہ! ہمیں اس کے پھلوں سے رزق دے اور اس کے باشندوں کے دلوں میں ہماری محبت ڈال اور اس بستی کے نیک بندوں کی محبت ہمارے دلوں میں پیدا کر دے۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ108)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)