• 26 اپریل, 2024

پچھلی رات کے راز و نیاز

قدم قدم پہ خلافت کی خاص ڈھال کے ساتھ
کیا ہے پون صدی کا سفر کمال کے ساتھ

تراشے فضلِ عمر نے جو اپنے ہاتھوں سے
ہمیں ہے ناز انہی پیارے خدوخال کے ساتھ

وفا کا رشتہ خلافت سے باندھا جو ہم نے
خدا کرے کہ بڑھے اور ماہ و سال کے ساتھ

ادب کی، علم کی دولت اک ایسی دولت ہے
کمی نہ ہوگی کبھی جس میں استعمال کے ساتھ

وہ پچھلی رات کو راز ونیاز کی باتیں
ہمیشہ کرتے رہیں ربِ ذوالجلال کے ساتھ

جبیں کو، کرتے ہوئے تذکرے محبت کے
نہ میلا کیجئے گا سلوٹ و ملال کے ساتھ

ہیں سکے عِشق خلافت کے کاسٔہ دل میں
ہمارا واسطہ کیا روبل و ریال کے ساتھ

یہ نوجواں ہے، پچھتر برس کا اے قدسیؔ
تم اس کے ساتھ الجھنا ذرا خیال کے ساتھ

(عبدالکریم قدسیؔ۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ بینن

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 جنوری 2020