• 12 مئی, 2024

دنیا کے موجودہ حالات کے حوالے سے دعا کی تازہ تحریک

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبہ جمعہ بیان فرمودہ  25 فروری 2022ء میں دنیا کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے دعا کی تحریک فرماتے ہوئے فرمایا۔

’’موجودہ  جو دنیا کے حالات ہیں اس بارہ میں بھی  دعا کے لئے کہنا چاہتا ہوں۔ انتہائی خطرناک ہوچکے ہیں اور ہوسکتے ہیں، بڑھتے جارہے ہیں یہ۔ صرف ایک ملک نہیں  بلکہ بہت سے ممالک اس میں  شامل ہوجائیں گے اگریہ  اسی طرح بڑھتا رہا اور  پھر اس کا اثر نسلوں تک رہے گا، اس کے خوفناک انجام کا۔

خدا کرے کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کو پہچاننے والے ہوں اور اپنی دنیاوی خواہشات کی تسکین کے لئے انسانوں کی جانوں سے نہ کھیلیں۔

بہرحال ہم تو دعا کرسکتے ہیں اور کرتے ہیں، سمجھا سکتے ہیں اور سمجھاتے ہیں اور ایک عرصے سے ہم یہ کام کررہے ہیں۔ لیکن بہرحال ان دنوں میں خاص طور پر احمدیوں کو بہت دعا کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ جنگ کے جو حالات ہیں خوفناک حالات اور تباہ کاریاں جو ہیں ۔ جو اُن کا تصور بھی انسان نہیں کرسکتا ایسی تباہ کاریاں ہوسکتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان سے انسانیت کو بچا کررکھے۔‘‘

(ادارہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 فروری 2022

اگلا پڑھیں

پریس ریلیز