کشائش رزق کی دُعا
حضرت ابو ہریرہ ؓکہتے ہیں کہ ایک شخص نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ؐ! مَیں نے آج رات آپؐ کی دُعا سنی اور جو الفاظ مَیں سُن پایا ہوں وہ یہ تھے حضور ؐ نے فرمایا خوب دیکھ لو!اِس دُعا میں کوئی کمی نظرآتی ہے۔ اِس دُعا کے الفاظ یہ ہیں:
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِی ذَنْبِی وَوَسِّع لِیْ فِیْ دَارِیْ وَ بَارِک لِیْ فِیْمَا رَزَقْتَنِی
(مسند احمد جلد4 صفحہ63)
ترجمہ: اے اللہ! مجھے میرے گناہ بخش دے اور میرا گھر میرے لئے وسیع کر دے اور جو کچھ رزق تو مجھے عطا کرے اُس میں میرے لئے برکت ڈال دے۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ136)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)