• 18 مئی, 2024

رپورٹ مقابلہ تلاوت قرآن مجید جامعۃ المبشرین گھانا

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تعلیمی سال 2021ء کا پہلا مقابلہ مؤرخہ ۲ فروری بروز منگل کروایا گیا جو قرآن مجید کی تلاوت کا تھا۔جامعہ کے ہال کو اور سٹیج کو بینرز سے سجایا گیا۔ طلباء کو مسابقت کی غرض کے لئے چار گروپس میں تقسیم کیا گیاہے، صداقت، امانت، دیانت اور شجاعت۔ ہر گروپ سے تین تین طلباء نے حصہ لیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جو عزیزم سلیمان موسیٰ نے کی جو نائیجر سے ہیں۔مجلس علمی کے انچارج مکرم رضوان کوثر صاحب نے مقابلہ کے قواعدپڑھ کر سنائے۔اس مقابلہ کے منصفین مکرم حافظ لبیب عبداللہ صاحب اور مکرم شیخ ابراہیم شحا صاحب تھے۔اول الذکر گھانا سے ہی تعلق رکھتے ہیں اور ثانی الذکر لیبیا سے وقف کرکے حسبِ حکم یہاں فرائض سرانجام دینے آئے ہیں۔ہر دواحباب جامعہ کے اساتذہ ہیں۔

تلاوت کے لئے سورہ بنی اسرئیل کی آیت 79 تا 81 کا حصہ مقرر کیا گیا تھا۔ اس مقابلہ میں سینیگال کےعزیزم خالد سَل اول رہے۔یہ شجاعت گروپ سے ہیں۔دوم سینیگال کے ہی عزیزم عبدالعزیز با رہے جو دیانت گروپ سے ہیں اور سوم گھانا کے طالب علم عزیزم ناصر یحیٰ رہےجن کا تعلق شجاعت گروپ سے ہے۔مکرم حافظ لبیب عبد اللہ صاحب نے نتیجہ کا اعلان کیا اور مکرم شیخ ابراہیم شحا صاحب نے اختتامی دعا کروائی۔منصفین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

آخر پر مجلس علمی کے انچارج مکرم رضوان کوثر صاحب اور ان کے معاونین جو طلباء میں سے ہیں کے لئے دعا کی درخواست ہے جنہوں نے یہ مقابلہ منعقد کیا۔

٭…٭…٭

(رپورٹ از فہیم احمد خادم نما ئندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 مارچ 2021