• 4 مئی, 2024

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ کَمَا اَحْسَنْتَ خَلْقِیْ فَاَحْسِنْ خُلْقِیْ

(مسند احمد)

ترجمہ:اے خدا! جس طرح تو نے مجھے خوش شکل بنایا ہے اسی طرح خوب سیرت بھی بنا دے۔

یہ سید ومولیٰ پیارے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آئینہ دیکھنے اور حُسن خلق کی دُعا ہے۔

ہمارے پیارے امام عالی مقام سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
یہ اللہ تعالیٰ کا رحم اور فضل ہی ہے جو اللہ تعالیٰ کے انعاموں کا وارث بناتا ہے اور ہمیں یہ نہیں پتہ کہ کس ذریعہ سے قبول کئے جائیں گے۔ اس لئے اس رحم اور فضل کو حاصل کرنے کے لئے اپنی عبادتوں اور اعلیٰ اخلا ق کی طرف ہمیں تو جہ کرنی چاہیے۔ظاہری حالت بھی انسان کے چہرے کے تا ثرات بھی اس کے اخلاق کی عکاسی کرتے ہیں اس بارے میں صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کس طرح بیان کرتے ہیں۔

حضرت براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت اور خوش اخلاق تھے۔

(صحیح بخاری)

لوگ خوش شکل ہوں تو تکبر پیدا ہو جاتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دُعا کیا کرتے تھے کہ اے خدا! جس طرح تو نے مجھے خوش شکل بنایا ہے اسی طرح خوب سیرت بھی بنا دے۔

(خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 3 اگست 2019)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

’’میں تیری تبلیغ کو ۔۔۔‘‘ کینیڈا کی سرزمین پر تکمیل کا نظارہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 مارچ 2022