• 15 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

دھوکے بازی سے بچنا

آج کل کے مادیّت کے دور میں لوگوں کی اکثریت جن میں مسلمان بھی شامل ہیں ربّ العالمین کو چھوڑ کر دنیا کمانے کی ہوس میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں۔ دنیا دار لوگ دولت کمانے کی حرص میں ایک دوسر ے کو چکمہ دینے، جھوٹ بولنے، بد معاملگی کرنے اور دھوکہ اور فریب دہی سے بھی گریز نہیں کرتے۔ حالانکہ اللہ کے پیا رے رسولؐ نے تو یہ فرمایا ہے۔

جو (لین دین وغیرہ میں) دھوکے بازی سے کام لے، اسکا میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ (مسلم)

(مرسلہ: بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

’’میں تیری تبلیغ کو ۔۔۔‘‘ کینیڈا کی سرزمین پر تکمیل کا نظارہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 مارچ 2022