• 6 مئی, 2024

کالج کے طلباء کا مسجد دارالعزیز تبلیغ انٹورپن بیلجیم کا وزٹ

کالج کے طلباء کا مسجد دارالعزیز تبلیغ انٹورپن بیلجیم کا وزٹ
TECHNISCH INSTITUUT SINT-VINCENTIUS

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں سے مؤرخہ 8 فروری بروز منگل بوقت دو بجے Torhout شہر کے ایک کالج کے پچاس طلباء نے مسجد دار العزیز تبلیغ انٹورپن کا وزٹ کیا۔ اس وزٹ کا اوّلین مقصداسلامی تعلیمات سے تعارف حاصل کرنا تھا۔

گروپ میں 50 طلباء اور دو اساتذہ شامل تھے،یہ طلباء تین مختلف کلاسسز سے تعلق رکھتے تھے۔اس گروپ کو مسجد میں آتے ہی تین چھوٹے گروپسز میں تقسیم کر دیا گیا،پہلے گروپ کے نگران مکرم شان قمر صاحب اور مکرم اطہر احمد صاحب متعلم جامعہ احمدیہ یوکے تھے جنہوں نے اسلام اور احمدیت کی تاریخ اور تعارف کروایا اور دوسرے گروپ کے نگران لوکل قائد مجلس مکرم بیزاد اقبال صاحب اور مکرم ناصر حسین صاحب متعلم جامعہ احمدیہ یوکے تھے، جنہوں نے لائبریری میں لگائی گئی قرآنی نمائش دیکھائی اور ایک مسلمان کی نظر میں قرآن کریم کی اہمیت اور قرآن کریم کے مختلف تراجم کے بارے میں طلباء کو بتایا، اسی طرح تیسرے گروپ کے نگران مکرم ناصر زیروی صاحب تھے، جنہوں نے مسجد کے مین ہال میں طلباء کو نماز کا طریق اور روحانی اور جسمانی فوائد کے بارے پریزنٹیشن کی مدد سے تفصیل بتائی۔ اسی طرح آخر پر مکرم توصیف احمد صاحب مربی سلسلہ انٹورپن ریجن نے بعد میں ہونے والے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے۔جن میں سےچند سوالات ذیل میں درج ہیں۔

  • مسلمان پانچ دفعہ کیوں عبادت کرتے ہیں۔
  • مرد اور عورتیں ایک ہال میں عبادت کیوں نہیں کرتے۔
  • کیا غیر مسلمان بھی مسجد میں آسکتے ہیں۔
  • نماز سے پہلے آذان کیوں دی جاتی ہے۔
  • کیا قرآن کریم کو غیر مسلمان ہاتھ لگا سکتے ہیں۔
  • آپ میں دوسرے مسلمانوں میں کیا فرق ہے۔
  • چندہ کیوں دیا جاتا ہے۔

جو بچے سکول اور جو لوگ کام کرتے ہیں پانچ نمازیں کس طرح ادا کر سکتے ہیں۔

روزہ کن صورت میں چھوڑا جا سکتا ہے۔

خلافت کیا ہے، خلیفۂ وقت کے کیا کام ہے۔

اس طرح تینوں گروپس کو تین مختلف جگہوں (کوری ڈور، لائبریری، مسجد مین ہال) میں ہر بیس منٹ کے بعد تبدیل کیا جاتا رہا۔اس طرح تمام طلباء کو ہر جگہ دیکھنے اور سوالات کرنے کا ملتا رہا۔

پروگرام کے آخر میں کالج کے اساتذہ کی طرف سے جماعت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا اور کہا کہ ہمارے لئے یہ بہت مثبت تجربہ رہا ہے اور ہمیں آج بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا ہے،اور طلباء کی بہت سے غلط فہمیاں دور ہوئیں ہیں۔اور ہم پھر آپکی مسجد کا وزٹ کرنا چاہیں گے۔

پروگرام کے اختتام پر تمام طلباء اور اساتذہ کے لئے ریفریشمنٹ کا انتظام تھا۔

طلباء کا اسلام کے بارے تعارفی وزٹ مکمل ہونے کے بعد لوکل صدر مکرم مدثر منعان صاحب، مکرم توصیف احمد صاحب مربی سلسلہ، خاکسارنمائندہ الفضل اور دیگر احباب نے الوداع کیا۔

جانے سے قبل پورے گروپ کے ساتھ ایک گروپ تصویر بنائی گئی۔

آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اساتذہ اور طلباء کو اسلام احمدیت کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین

اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور محترم امیر صاحب کی مکمل رہنمائی حاصل رہی، اس سلسلہ میں تین میٹنگز اورٹاسک لسٹ بنائی گئی، اور کام کو تقسیم کر لیا گیا۔ قرآن کریم کے نسخہ اور ٹائم لائن اور تاریخ کے پینل برسلز مشن ہاؤس سے لائے گئے۔ مکرم صدر صاحب، لوکل سیکریٹری تبلیغ، طلباء جامعہ احمدیہ یوکے اور جماعت کے دیگر ممبران کا پورا تعاون حاصل رہا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو اسکی بہترین جزا عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

(رپورٹ: چوہدری طاہر احمد گِل۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 مارچ 2022

اگلا پڑھیں

آج کی دعا