رسول کریم ﷺ نے فرمایاکہ جب رمضان کی پہلی رات شروع ہوتی ہے تو شیاطین اور سرکشوں کو زنجیر پہنا دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں ۔ آخر رمضان تک اُن میں سے کوئی دروازہ نہیں کھلتا۔ اس کے بالمقابل آغازِ رمضان سےجنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور کوئی دروازہ بند نہیں کیاجاتا ۔ ہر رات منادی نداء کرتا ہے کہ اے خیر و برکت کے طلبگار ! آگے آ اور اے شر کے چاہنے والے ! بُرے کاموں سے باز آجا۔ اللہ تعالیٰ رمضان میں بہت سے لوگوں کو آزاد فرماتا ہے۔
(الترمذی و ابن ماجہ)