الہٰی بھیج تو کوئی صبا ہمارے لئے
کہ خوشبو اوڑھ کے نکلے رِدا ہمارے لئے
خوشا کہ سلسلہ اپنا محمدیؐ ہے ملا
خوشا مسیحا بنا حوصلہ، ہمارے لئے
زمیں نے جب کبھی معبود گھڑ لئے اپنے
تو آسمان سے اُترا خدا، ہمارے لئے
درود پڑھتے ہوئے جب سفر پہ نکلے ہم
بنی ہے ڈھال ہمیشہ دعا، ہمارے لئے
ہر ایک رات سحر لے کے اپنی آئی ہے
اندھیرا درد کا کاندھا بنا، ہمارے لئے
ہمیں یقیں ہے کہ وہ اک صدا پکارے گی
کسی بھی رنگ میں ہو گی عطا، ہمارے لئے
ہمارے واسطے تاریکیاں مٹائی گئیں
کہ روشنی نے ہے رکھا دیا، ہمارے لئے
(سعدیہ مبارکہ۔فجی)