اٹھو سونے والو کرونا ہے آیا
وہ دنیا کو دینے یہ پیغام لایا
جو دنیا میں پڑ کر خدا کو تھے بھولے
انہیں ایک جھٹکے سے رب نے جگایا
گناہوں میں دنیا بڑھی جا رہی تھی
خدا کے جو فرماں تھے ان کو بُھلایا
خدا بن کے بیٹھے تھے تم اس زمیں پر
خدا نے وجود اپنا تم کو بتایا
تکبر تمہارا کرونا نے توڑا
تمہیں پھر اچانک خدا یاد آیا
مومن اسی رب سے تم خیر مانگو
دنیا کو جس نے ہے جلوہ دکھایا
(خواجہ عبد المومن۔ناروے)