برکت والا آیا رمضان
چند یوم کا ہے مہمان
خدا کا ہوا ہم پہ احسان
رحمت لیے آیا رمضان
اس ماہ کی کرم نوازی ہے
ہر بندہ دوجے سے راضی ہے
اب روزی کشادہ ہوگی
اور روٹی تازہ ہوگی
اب نفرت دور کریں گے ہم
جہالت دور کریں گے ہم
دلوں کو صاف پاکیزہ کر
غلاظت دور کریں گے ہم
کیوں دین کو فرقہ فرقہ کریں
رمضان سے ایک مشق کریں
ہم سب ہی اللہ کے پیارے ہیں
سب مسلم نبی کو پیارے ہیں
رمضان سبق سیکھاتا ہے
کیا دین ہے بتلاتا ہے
ہے دین ہمارا دین مکمل
یہ بات نہیں ہم سے اوجھل
کیوں نہ اک عہد کریں
اپنے اندر اک دید کریں
درس قرآن جو دیتا ہے
رب قادر جو چاہتا ہے
پیارے نبی کا جو فرمان
اس سے ہے ہماری پہچان
اس ماہ سے فائدہ لیتے ہیں
گناہ اپنے سارے دھوتے ہیں
اس ماہ میں مشق کریں ہم سب
راضی رب کو کریں ہم سب
آؤ پوری عمر کا عہد کریں
ہم دین پہ چلیں قرآن کی سنیں
کہ رحمت والا آیا رمضان
برکت والا ہے مہمان
(امۃ المتین)