• 28 اپریل, 2024

افریقہ Covid-19ڈائری نمبر9، 25 ۔اپریل2020ء

افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال

کل مریض تندرست ہونے والے اموات
29,101 8,696 1,329

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

1 مصر 4092
2 جنوبی افریقہ 4220
3 مراکش 3758
4 الجیریا 3127
5 کیمرون 1430

 کورونا وائرس کےحوالے سے  پائی جانے والی غلط فہمیاں

دنیا بھر کی طرح افریقہ میں بھی کورونا کےحوالے  سے ’’فیک نیوز‘‘ مشہور ہوئیں وقت کے ساتھ ساتھ ان سب کا پول کھل گیا ہے ۔چند ایک یہ ہیں :

۱۔  اسٹیم سے  علاج

دعویٰ کیا گیا کہ تھا کہ اسٹیم سے وائرس کا  علاج ہو سکتا ہے۔یہ ایک بے بنیاد دعویٰ تھا۔ گرم اسٹیم سے  گلے میں وائرس کو ختم کیا جا سکتا ہے کے اس دعویٰ کو آگے پھیلانے میں بعض عوامی لیڈروں اور حکومتی عہدیداروں نے بھی کردار ادا کیا اور لوگوں کو ایسا کرنے کی ترغیب دی۔ بہر حال یہ Misleading تھی۔

Nottingham یونیورسٹی یو ۔کے کے ایک ماہروبائی امراض Keith Neal کہتے ہیں بلند ٹمریچر کی بھاپ دینا انسانی اعضاء کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

 ۲۔ الکوحل سے علاج

دعویٰ سامنے آیا کہ شراب پینے سے گلے میں موجود وائرس کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔  افریقہ کے  ایک بڑے  اور معروف شہر کے  گورنر نے امدادی اشیاء کی تقسیم میں الکوحل  کوبھی شامل کیا۔ اور WHO کے حوالے سے کہا کہ الکوحل اندورنی جراثیم کو مارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

تاہم WHO نے ایسا کوئی بیان دیا ہی نہیں تھا بلکہ اس کےمتضاد عالمی ادارہ صحت نے یہ کہا تھا کہ کورونا سے متاثرہ شخص کے لئے شراب اور الکوحل کا استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔

۳۔نیلے ماسک نہ پہنے جائیں

 ایک غلط فہمی یہ پھیلائی گئی کہ نیلے رنگ کے ماسک نہ پہنے جائیں کیونکہ یہ امریکہ اور یورپ سے بھجوائے جا رہے ہیں اور بیماریوں  کے جراثیم سے آلودہ ہیں ۔ بعض لوگوں نے اس اعلان کو WHO کے حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلایا ۔ تاہم ا  میں کوئی صداقت نہیں تھی ۔  عالمی ادارہ صحت نے بھی اس بات کی تردید کی ۔ 

(بی بی سی افریقہ نیوز)

مغربی افریقہ سربراہان مملکت کا غیر معمولی اجلاس

مغربی افریقہ کے ممالک کی اقتصادی کمیونٹی (CEDEAO) کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں حسب ذیل مما لک کے صدور شامل ہوئے۔ برکینا فاسو، Cabo Verde، آئیوری کوسٹ ، گیمبیا، گھانا، گنی، گنی بساؤ۔ لائبیریا ، مالی، نائیجر،نائیجریا، سنیگال،  سیرالیون اورٹوگو۔

تمام شاملین نے متحد ہو کر کورونا وائرس وبا  کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ۔جس میں آپس میں تجربات شیئر کرنا ،  علاقائی ہم آہنگی  اور تعاون مضبوط بنانا،  ٹسٹ کرنے کی صلاحیت کو زیادہ کرنا ، طبی عملے کی حفاظت کے اقدامات کرنا ، اس بات کو یقینی بنانا کہ کم از کم پندرہ فیصد بجٹ صحت کے لئے مختص ہو ۔ اشیائے خودر و نوش کی ترسیل یقینی بنانا وغیرہ امور پر اتفاق رائے ہوا۔

وبا کے دنوں میں روزے کیسے رکھیں

بی بی سی نے مختلف ماہرین صحت کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کا خلاصہ ہے کہ وبا کے دنوں میں روزہ رکھنے والے افراد:

۱۔ مناسب خوراک لیں اور کیلیریز کا خیال رکھیں۔

۲۔ زیادہ کھانا اور کم کھانا دونوں ہی قوت مدافعت کے لئے نقصان دہ ہیں اس لئے تناسب برقرار رکھیں۔

۳۔ روزے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو سکتی ہے پر اس کا حل دوسرے امور پر توجہ دے کر کیاجا سکتا ہے۔ یعنی نیند پوری کریں۔ ورزش کریں ۔ہر قسم کی پریشانی سے بچیں۔

۴۔ سب سے عمدہ طریق یہ ہے کہ وائرس سے بچیں اور خواہ مخواہ اس کے سامنے نہ جائیں۔ اپنے ہاتھ صاف رکھیں او رجس حد تک ممکن ہو گھر میں رہیں۔

(بی بی سی افریقہ نیوز )

موزمبیق میں مجمع اکھٹا کرنے پر پادری گرفتار

موزمبیق میں ایک مقامی پادری کی سرپرستی میں ایک مذہبی سرگرمی کی جارہی تھی جس میں تین صد کے قریب لوگ جمع تھے۔ اپنے آباؤاجداد کی یاد میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں لوگ گائے اور مرغیاں ذبح کر رہے تھے۔ تاہم پولیس نے چھاپا مار کر لوگوں کو بھگایا اور پادری کو گرفتار کیا۔ موزمبیق میں کورونا کے  ۴۶ کیسز ہیں۔

(بی بی سی)

کمیرون  میں مساجد کھولنے پر  پولیس سے جھڑپیں

 کمیرون میں  حفاظتی تدابیر کو پش پشت ڈالنے والے مسلمانوں نے مساجد کھولنے ، نماز جمعہ ادا کرنے پر اصرار  کیا  اور ملک میں نافذ لاک ڈاؤون کے  قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ایسا کرنے پر  پولیس کو  جمعہ کے روز کم ازکم ۱۳ مساجد سے  لوگوں کو زبردستی  نکالنا پڑا۔

(بی بی سی افریقہ)

کینیا  چائینہ سے اپنے لوگوں کو نکالے گاپر ٹکٹ اپنا اپنا

چائینہ میں پھنسے ہوئے کینیا کے وہ باشندے جو واپس کینیا آنا چاہتے ہیں کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔اگلے جمعہ سے یہ آپریشن شروع ہو گا ۔ تاہم لوگوں کو اپنے ٹکٹس خود کریدنا ہوں گے جن کی لاگت فی    کس سات سو پچاس امریکن  ڈالرز ہو گی ۔

https://www.bbc.com/news/live/world-africa-47639452

ایتھوپیا ائیر لائن اپنی  فلائٹس   بند نہیں کرے گی

ایتھوپیا ائیرلائن نے چائینہ کے لئے اپنے  ائیر آپریشن بندنہ کرنے  کا ایک بار پھر دفاع کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وبا کے باوجود فلائٹس بند نہیں کی جائیں گی ۔CEO نے کہا ہے کہ جن ممالک نے فلائٹس پر زیادہ پابندیاں لگائی ہیں وہ اس کے باوجود کورونا سے بہت متاثر ہیں ۔

( بی بی سی افریقہ نیوز )

جراثیم کش اددیات کرونا وئرس کے علاج کے طو رپر نہ لیں

دنیا کی سب سے بڑی جراثیم کش محلول اور ادویات بنانے والے ادارے نے امریکن صدر کی بات کی کلی تردید کی ہے کہ جراثیم کش دوائیں انجیکٹ کرنے سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے۔ کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ ہماری ادویات ایسے ہی استعمال کی جائیں جیسے ان کے اوپر ہدایات درج ہیں ۔

https://www.bbc.com/news/live/world-africa-47639452

انسانی حقوق کا مسئلہ

  کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ممالک میں انسانی حقوق کا المیہ جنم لے رہا ہے۔عالمی سطح پر    مشرقی افریقہ کے ملک روانڈا کو مورد الزام ٹھرایا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران میں  پولیس آفیسرز اور  سیکورٹی ادارے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔   قتل ، ریپ واقعات بڑھ رہے ہیں جن میں آفیسرز شامل ہیں  ۔   

(بی بی سی )

آئیوری کوسٹ

حکومت نے  کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں  رات 9 تا صبح 05 بجے تک کے کرفیو میں 24 اپریل سے مزید 15 ایام کا اضافہ کر دیا ہے۔

مریضوں کی آن لائن مانیٹرنگ

 ادارہ قومی سلامتی کونسل (سی این ایس) نے  50 ٹیبلٹس اور 10 لیپ ٹاپ آبی جان شہر انتظامیہ کے حوالے کیے ہیں ۔ان ذرائع  سے مریضوں  یا ڈسچارج ہوجانے والے افراد کو  ٹریک کیا جائے گا  اور  اعداد و شمار کو منظم کیا جائے گا ۔

خدمت خلق

مجلس  خدام الاحمدیہ آئیوری کوسٹ کی  مدد سے کرونا وائرس سے آگاہی مہم کے تحت لوگوں میں ماسک اور صابن  تقسیم کئے گئے ہیں ۔نیز  وائرس سے بچاؤ کی  آگاہی مہم کے  لیف لیٹس تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں  مختلف  مقامات پر  چسپاں  کیا گیا ہے ۔

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ برکینا فاسو)

نمائندہ  روزنامہ الفضل لندن ( آن لائن )

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 25۔اپریل2020ء