• 4 مئی, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 25۔اپریل2020ء

متاثرہ افراد: 28لاکھ15ہزار                          اموات: 1 لاکھ97ہزار

درجہ بندی ملک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد
1. امریکہ 44,053
2. اٹلی 25,549
3. سپینٍ 22,157
4. فرانس 21,823
5. برطانیہ 18,738

https://covid19.who.int/

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecover ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 94 ہزار ہے۔ جن میں جرمنی  میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 10ہزار لوگ شامل ہیں۔ اس کے بعد امریکہ، سپین اورچاینہ میں بھی یہ تعداد خاطر خواہ بہتر ہے۔ https://coronavirus.jhu.edu/map.html

براعظم متأثرین
یورپ 12 لاکھ 84 ہزار
امریکہ 10 لاکھ 47 ہزار
جنوب مشرقی ایشیا 40 ہزار
افریقہ 19 ہزار 5سو
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں82 ہزار کا اضافہ جبکہ کورونا کے باعث اموات میں  6 ہزار2 سو کا اضافہ  ہوا ہے

https://covid19.who.int/

ہندوستان کی صورتحال

  • ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1684 نئے کیسز ، جبکہ  37 اموات واقع ہوئی ہیں۔ یوں یہاں پر کُل کیسز کی تعداد 23ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 718 اموات ہوئی ہیں۔ (عالمی ادارہ صحت)
  • اتر پردیش نے  ہر قسم کے اجتماع پر  30 جون تک پابندی لگا دی ہے۔ اترپردیش میں 1621 کیسز جبکہ 25 اموات ہوچکی ہیں۔(CNN)

جرمنی کی صورتحال

  • جرمنی میں اب تک کُل کیسز کی تعداد  1 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ اب تک 5 ہزار 3 سو اموات ہوچکی ہیں۔ان اموات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 227 کا اضافہ ہوا ہے۔

سنگاپور میں مزید 600 افراد متأثر

  • سنگاپور میں مزید 600 افراد میں کورونا مثبت آیا ہے ، جن میں سے اکثریت تارکین وطنوں کی ہے۔جبکہ 7 کیسز لوکل رہائیشیوں کے ہیں۔یہاں روزانہ تقریباً 1000 ہونے والے نئے کیسز میں سے چند معدودے  سنگاپور کے اپنے رہائیشی ہیں ، باقی سب مہاجرین اور تارکین وطن ہیں(CNN)

برطانیہ سمٹ کی میزبانی کرے گا

  • کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ویکسیین کی تیاری کی خاطر عالمی تنظیموں کو ترغیب دلانے اور فعال کرنے کیلئے  برطانیہ 4 جون کو سمٹ کی میزبانی کرے گا۔تا کہ  سب مل کر اس کا کوئی حل تلاش کرسکیں۔(CNN)
  • برطانوی حکومت نے ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعہ ادویات اور طبی سامان کی ترسیل کیلئے تجربات شروع کردئے ہیں۔(CNN)

امریکہ پر سائبر حملہ

  • امریکہ نے چین کے ساتھ ساتھ روس پر بھی یہ  الزام عائد کیا ہے کہ وہ کورونا سے نمٹنے والے امریکی ہیلتھ اداروں کے ڈیٹا کو چرانے کی کوشش میں ہیں اور کئی کوششیں کی جاچکی ہیں۔ (CNN)

وینٹیلیٹرز کی امداد

  • امریکہ نے ایکواڈور، ایل سلواڈور اور انڈونیشیاء کو  وینٹیلیٹرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ (CNN)

صدر ٹرمپ کو تنقید کا سامنا

  • گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے  جرثیم کش ادوایات کو بذریعہ انجشکن مریضوں  کو دینے کی بابت ہیلتھ آفیشلز سے گفتگو کی تھی جس پر ان ادوایات کے بنانے والی کمپنیوں نے اس کے مضر اثرات سے آگاہ کیا، جس پر ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے جواب میں  صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے بات طنزاً کہی تھی۔ (CNN)

کورونا سے صحت یاب دوبارہ  بھی متأثر ہوسکتے ہیں

  • عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اس بات کی کوئی گارنٹی اور شواہد نہیں کہ کورونا سے صحت یاب ہونے مریض دوبارہ متأثر نہیں ہوسکتے۔ (BBC)

بیلجئم میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

  • بیلجئم کے وزیراعظم نے  ملک گیر لاک ڈاون میں 11 مئی تک تخفیف کا عندیہ دے دیا ہے۔تمام  دکانیں کھل جایں گی اور اس کے ایک ہفتہ بعد سے  تعلیمی ادارے بھی کھول دئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یورپ میں  آبادی کے تناسب کے لحاظ سے  سب سے زیادہ متأثر بیلجئم ہوا ہے جہاں  متأثرین کی تعداد 45000 ہے جبکہ تقریباً 6900 اموات واقع ہوچکی ہیں۔ (BBC)

سویڈن میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں

  • سویڈن نے لاک ڈاؤن کئے بغیر کورونا پر کافی حد تک کنٹرول پالیا ہے۔ اس ملک کے باسیوں نے حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ذمہ دارانہ روش کا مظاہرہ کیا اور یہاں پر تعداد کافی حد تک کنٹرول میں ہے۔ (BBC)

(انیس احمد ندیمؔ۔ جاپان)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

افریقہ Covid-19ڈائری نمبر9، 25 ۔اپریل2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 اپریل 2020