• 6 مئی, 2024

آج کی دعا

برے اخلاق سے بچنے کی دعا

اَللّٰہُمَّ إِنِّيْٓ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الشِّقَاقِ وَالنِّفَاقِ وَسُوْٓءِ الْأَخْلَاقِ

(سنن ابی داؤد کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل، باب: تعوذات کا بیان حدیث نمبر: 1546)

ترجمہ: اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ (حق کی) مخالفت کروں (اختلاف کروں) یا منافق اور بداخلاق بنوں۔

یہ ہمارے سید ومولیٰ، خیر الوریٰ، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی برے اخلاق سے بچنے کی اہم دعا ہے۔

سیدنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا، رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے

اَللّٰہُمَّ إِنِّيْٓ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الشِّقَاقِ وَالنِّفَاقِ وَسُوْٓءِ الْأَخْلَاقِ

سیدنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ایمان میں سب سے کامل مومن وہ ہے جو سب سے بہتر اخلاق والا ہو، او رتم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اخلاق میں اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہو۔

(جامع ترمذی حدیث: 1162)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

تعلیم سیمینار ’’سلطان القلم‘‘

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 مئی 2022