• 24 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 25 جون 2020ء

افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس کا خاتمہ/Senegal کے صدر نے خود کو قرنطینہ کرلیا/Eriterea میں مریضوں کا اضافہ/یمن کی نازک صورتحال/خلیجی ممالک میں متأثرین 4 لاکھ سے تجاوز کرگئے/اٹلی میں مزید کیسز/منشیات کے استعمال میں اضافہ/پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑی کورونا کا شکار

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :94لاکھ53ہزار                       اموات: 4لاکھ83ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 4604134
یورپ 2581602
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 969656
جنوب مشرقی ایشیا 663308
افریقہ 248558
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 209215

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2329463 120955 34191 784
2 برازیل 1145906 52645 39436 1374
3 روس 606881 8513 7176 153
4 ہندوستان 473105 14894 16922 418
5 برطانیہ 306214 42927 921 280
افریقہ

کل متأثرین: 3لاکھ 36ہزار

اموات: 8 ہزار 8سو

ریکور ہونے والے: 1 لاکھ 61ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 111796 2205 5688 103
2 مصر 59561 2450 1420 85
3 نائجیریا 22020 542 649 9

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ7ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 47لاکھ64ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ6لاکھ60ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعدامریکہ  میں6لاکھ56ہزار  جبکہ روس میں  3 لاکھ74ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ35ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں 4ہزار2سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • افریقی ممالک میں جہاں کورونا زوروں پر  ہے، وہاں گزشتہ چند مہینوں سے ایبولا وائرس نے بھی اثر دکھانا شروع کردیا تھا۔ جس کی وجہ سے کافی اموات بھی واقع ہوئیں۔ البتہ گزشتہ دنوں کانگو کے وزیرصحت نے اس  خوش آئیند بات کا اعلان کیا ہے کہ ملک سے ایبولا وائرس تقریباً ختم ہوچکا ہے۔(افریقن نیوز)
  • Senegal کے صدر  نے  حفاظتی اقدام کے پیش نظر اپنے آپ  کو مکمل قرنطینہ کرلیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ صدر کی چند ایسے احباب سے ملاقات ہوئی تھی جن میں بعد میں کورونا مثبت ہونے کی اطلاع  ملنے پر  صدر کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو منفی آیا تھاالبتہ پھر بھی احتیاط کیلئے فی الحال صدر نے قرنطینہ کو ترجیح دی ہے۔(افریقن نیوز)
  • Eritrea  میں کورونا مریضوں کی تعداد اگرچہ کم رہی مگر حالیہ  چند دنوں میں اس تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اور تعداد 39 سے 144 ہوگئی ہے۔(افریقن نیوز)
  • عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق یمن میں  5 سالہ جنگ کے بعد  انتہائی ابتر حالات میں اب عوام کو کورونا کا سامنا ہے اور خدشہ ہے کہ انتہائی ناقابل یقین نقصان ہوگا۔ مزید برآں عالمی ادارے کے مطابق خوراک کی بحالی اور غربت اور افلاس کی شرح کو کم رکھنے سے اس کا حل ممکن ہے۔(الجزیرہ)
  • ایک سروے کے مطابق خلیجی ممالک میں کورونا پابندیوں کے اختتام کے بعد سے اب تک متأثرین کی شرح میں انتہائی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور کل تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔(الجزیرہ)
  • اٹلی میں  کورونا  کیسزمیں مزید اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ دنوں  محکمہ ڈاک کے ایک دفتر میں کئی کیسز کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد  علاقہ میں حساسیت بڑھ گئی ہے۔ تقریبا 44 لوگوں کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔(الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق کورونا وبا اور لاک ڈاؤ ن کے ایام میں منشیات کے بزنس اور استعمال میں انتہائی اضافہ ہوچکا ہے۔ حکام کے مطابق اس وائرس کے نتیجہ میں منشیات کی طلب میں بھی اضافہ ممکن ہے۔(الجزیرہ)
  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑیوں میں کورونا کا انکشاف ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیم نے دوران ماہ کے آخر میں برطانیہ کا دورہ کرنا تھا۔ البتہ اب تمام ٹیم ایک ساتھ   نہیں جاسکے گی۔ پی سی بی حکام کے مطابق جن کھلاڑیوں کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ان سب کا ایک دفعہ دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا اور منفی آنے کی صورت میں وہ دورہ برطانیہ کے لئے  شامل کئے جاسکیں گے۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

احمدیت نے ہمارے خاندان کو کیا دیا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 جون 2020