• 19 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

حصولِ مغفرت اور رحمت کی دعا

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم سے غیر حاضری کے دوران جب بنی اسرائیل نے بچھڑے کو معبود بنا لیا تو حضرت موسیٰ ؑواپس تشریف لا کر اپنے نائب اور جانشین بھائی ہارون سے سخت خفا ہوئے اور قوم کو بھی سرزنش کی جس پر آپ کی قوم نے نادم ہو کر یہ دعا کی جسے ’’قوم موسیٰ کی دعائے توبہ‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں۔

لَئِنۡ لَّمۡ یَرۡحَمۡنَا رَبُّنَا وَیَغۡفِرۡ لَنَا لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۱۵۰﴾

(الاعراف: 150)

(انہوں نے کہا) اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہ کرے گا اور ہمیں معاف نہ کرے گا تو ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔

(قر آنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن 2014ء صفحہ15)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

برازیل کے شہر پیٹروپولس میں بارشوں سے شدید تباہی اور جماعتی خدمات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 جون 2022