• 19 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

قرآن کریم کی تلاوت کے وقت
خاموشی اختیار کرنی چاہئے

قرآن کریم کا حکم ہے کہ جب قرآن کی تلاوت کی جائے تو خاموشی ہونی چاہئے تا لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ کہ تم پر رحم کیا جائے۔ آج کل سوشل میڈیا کے دَور میں ایک طرف بچے قرآن پڑھ رہے ہوتے ہیں یا قرآن کلاسز لے رہے ہوتے ہیں۔ اُدھر گھر میں موجود بڑے فونز پر باتیں کرتے ہیں یا ٹی وی پر پروگرام دیکھے جارہے ہوتے ہیں۔ جو درست نہیں۔

اگر ہم اللہ کے رحم کے متمنی ہیں اور لازماً ہیں، تو قرآن کو خاموشی سے سننا چاہئے۔ تا رحم کے حق دار ٹھہریں۔ قرآن کے مکمل کرنے پر آنحضور ﷺ نے جو دعا سکھلائی ہے اس میں اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِی بِالْقُرْآنِ کے الفاظ ہیں کہ اے اللہ! مجھ پر قرآن کے ذریعہ رحم فرما۔

(قاسم محمود۔ اسلام آباد)

پچھلا پڑھیں

برازیل کے شہر پیٹروپولس میں بارشوں سے شدید تباہی اور جماعتی خدمات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 جون 2022