• 4 مئی, 2024

طہارت پاکیزگی اور صاف ستھرا رہنا

حضرت ابو مالک اشعریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اَلطَّہُوْرُشَطْرُالْاِیْمَانِ۔ طہارت پاکیزگی اور صاف ستھرا رہنا ایمان کا ایک حصہ ہے۔

(مسلم کتاب الطہارۃ باب فضل الوضوء)

حضرت عطاء ابن یسارؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص پراگندہ بال اور بکھری داڑھی والا آیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اشارہ سے سمجھاتے ہوئے فرمایا کہ جاوٴ اور سر اور داڑھی کے بال درست کرو۔ جب وہ سر کے بال ٹھیک ٹھاک کرکے واپس آیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا یہ بھلی شکل بہتر ہے یا یہ کہ انسان کے بال اس طرح بکھرے اور پراگندہ ہوں کہ وہ شیطان اور بھوت لگے۔

(موطأ امام مالک کتاب الشعر باب اصلاح الشعر)

پچھلا پڑھیں

درخواست دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 اگست 2022