• 7 مئی, 2024

فقہی کارنر

نماز میں قرآن شریف کھول کر پڑھنا مناسب نہیں

ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحبؓ نے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة و السلام کی خدمت میں عرض کیا کہ قرآن شریف کی لمبی سُورتیں یاد نہیں ہوتیں اور نماز میں پڑھنے کی خواہش ہوتی ہے۔ کیا ایسا کر سکتے ہیں کہ قرآن شریف کھول کر سامنے کسی رحل یا میز پر رکھ لیں یا ہاتھ میں لے لیں اور پڑھنے کے بعد الگ رکھ کر رکوع سجود کر لیں اور دوسری رکعت میں پھر ہاتھ میں اُٹھالیں۔

حضرت صاحب ؑ نے فرمایا:۔
’’اس کی کیا ضرورت ہے۔ آپ چند سورتیں یاد کر لیں اور وہی پڑھ لیا کریں‘‘

(ذکرِ حبیب از حضرت مفتی محمد صادق ؓصفحہ 174)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

درخواست دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 اگست 2022