• 6 مئی, 2024

اعلان ولادت

•مکرم شکیل احمد خان مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ
خداتعالیٰ نے اپنے بے پایاں فضل و احسان سے مورخہ 13اگست 2022ء کو خاکسار کی بیٹی عزیزہ امة الجمیل اور دامادعزیزم مبشر احمد مقیم گلاسگو اسکاٹ لینڈ کوپہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ بچے کا نام ’’عارض احمد‘‘ تجویز ہواہے اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ نومولود محترم رانا نعیم احمد ساکن گلاسگو اسکاٹ لینڈ کا پہلا پوتا اور خاکسار کا پہلا نواسہ ہے ۔ قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ مولاکریم بچے کو باعمر، نیک نصیب اور قرۃ العین بنائے۔ہمیشہ اپنے فضلوں کے سائے میں رکھے اور دین و دنیا کی حسنات سے نوازے۔

•مکرم وسیم احمد ظفر نیشنل صدرو مبلغ انچارج جماعت احمدیہ برازیل اعلان بھجواتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے 26 مئی 2022ءکو مکرم ندیم احمد طاہر جنرل سیکریٹری جماعت احمدیہ برازیل اور مکرمہ ندا ندیم کو دوسری بیٹی سے نوازا ہے جس کا نام پیارے آقا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے ’’جذبیہ طاہر‘‘ تجویز فرمایا ہے نیز اس کو وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل فرمایا ہے عزیزہ مکرمہ انیلہ ظفر صاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ برازیل کی پوتی اور مکرم چوہدری وقار احمد خان ایڈوکیٹ سرگودہا ومکرمہ کنیز فاطمہ کی نواسی ہے احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ ولادت ہر لحاظ سے مبارک کرے اس بچی جذبیہ ایزل طاہر کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ صحت و سلامتی والی دراز عمر عطاء فرمائے اسے اپنے والدین، خاندان اور جماعت کے لئے قرۃ العین بنائے نیز دین و دنیا کی حسنات سے نوازے اللہ تعالیٰ بچی کی والدہ کو بھی صحت سے رکھے ۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ