• 8 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

نماز تہجد کی دعا

حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ جب رات کو تہجد کے لئے کھڑے ہوتے تو یہ دعا کرتے:

اللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ قَیِّمُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ لَکَ مُلْکُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ نُورُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ مَلِکُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرضِ وَمَنْ فِیھِن وَلَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ الْحَقُّ وَوَعْدُکَ الْحَقُّ وَلِقَاءُکَ حَقٌّ وَقَولُکَ حَقٌّ وَالْجَنَّۃُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالنَّبِیُّونَ حَقٌ وَمُحَمَّدؐ حَقٌّ وَالسَّاعَۃُ حَقٌّ اَللّٰھُمَّ لَکَ اَسْلَمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلتُ وَاِلَیْکَ اَنَبْتُ وَبِکَ خَاصَمْتُ وَاِلَیْکَ حَاکَمْتُ فَاغْفِرلِی مَاقَدَّمْتُ وَمَااَخَّرْتُ وَمَااَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَاَنْتَ المُؤَخِّرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ

(بخاری کتاب التہجدوالدعوات)

ترجمہ: اے اللہ! سب تعریفیں تیرے لئے ہیں تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ اُن میں ہے اُن کاقائم کرنے والا ہے اور سب حمد تیرے لئے ہے۔ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ اُن میں ہے اس کی بادشاہت تیرے لئے ہے اور سب حمد تیرے لیے ہے تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اس کا نورہے۔ اور تیرے لیے سب حمد ہے تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے انکا بادشاہ ہے۔ اور سب تعریف تیری ہی ہے۔ تو سچائی ہے۔اور تیرا وعدہ سچا اور تیری ملاقات بر حق ہے اور تیری بات سچی ہے۔ اور جنت اور دوزخ بھی برحق ہیں اور تمام نبی بھی سچے اور محمد ﷺ بھی برحق ہیں۔اور قیامت برحق ہے۔اے اللہ مَیں نے تیری فرمانبرداری اختیار کی اور تجھ پرایمان لایا اور تجھ پر توکل کیا اور تیری طرف جھکا۔ اور تیری مدد کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور تیری طرف اپنا فیصلہ لے کر آیا پس میرے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دے اور جو پوشیدہ گناہ مَیں نے کئے اور جو ظاہر (سب بخش دے) تو ہی آگے کرنے والا اور پیچھے کرنے والا ہے۔تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ67-68)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

’’ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ‘‘

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 اکتوبر 2022