• 9 جولائی, 2025

جنت کے دروازے

حضرت ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اللہ کی راہ میں جوڑا خرچ کیا، جنت کے دروازوں سے اسے آواز دی جائے گی۔ اے اللہ کے بندے ! یہ (دروازہ) اچھا ہے۔ سو جو نماز پڑھنے والوں میں سے ہو گا، وہ نماز کے دروازہ سے بلایا جائے گا۔ جو جہاد کرنے والوں میں سے ہو گا، وہ جہاد کے دروازہ سے بلایا جائے گا۔ جو روزہ داروں میں سے ہو گا، اسے ریان دروازہ سے بلایا جائے گا۔ جو صدقہ دینے والوں میں سے ہو گا، اسے صدقہ کے دروازہ سے بلایا جائے گا۔ تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے (یہ سن کر) کہا یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان جوان در وازوں میں سے بلایا گیا تو اسے کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔ کیا کوئی ایسا بھی ہے جسے ان سب دروازوں میں سے بلایا جائے گا؟ آپ نے فرمایا ہاں۔ اور میں امید رکھتاہوں کہ آپ بھی انہیں میں سے ہوں گے۔

(صحيح البخاري، كتاب فضائل الصحابة، باب قول النبي ﷺ لو کنت متخذا خلیلا/ صحیح البخاری، کتاب الصوم، باب الریان للصائمین)

پچھلا پڑھیں

عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 نومبر 2021