• 20 اپریل, 2024

آج کی دعا

بالآخر میں دعا پر ختم کرتا ہوں کہ ہر ایک صاحب جو اس للّٰہی جلسہ کے لئے سفر اختیار کریں۔ خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اور ان کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات ان پر آسان کر دیوے اور ان کے ہم و غم دور فرمائے۔ اور ان کو ہر تکلیف سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی مرادات کی راہیں ان پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے ان بندو ں کے ساتھ ان کو اٹھاوے جن پر اس کا فضل و رحم اور مشکل کشا یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ یک قوت و طاقت تجھ ہی کو ہے۔ آمین ثم آمین

(اشتہار 7دسمبر 1892ء، مجموعۂ اشتہارات۔جلد اول صفحہ342)

یہ امام آخرالزماں حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسیح موعودومہدی معہودؑ بانی سلسلہ احمدیہ کی جلسہ سالانہ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے حق میں عاجزانہ دعا ہے۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 نومبر 2021