• 26 اپریل, 2024

مضمون نگاروں سے اىک ضرورى درخواست

مضمون نگاروں سے اىک ضرورى درخواست کى جا چکى ہے کہ اپنے  مضامىن اور تحرىروں کو اردو مىں کمپوز کرتے وقت  بلا وجہ اعراب نہ لگائىں ۔جس سے اىک تو الفاظ کى ہىت اور شکل بدل جاتى ہے اور دوم اىک قارى کى آنکھوں کو بوجھل بھى محسوس ہوتا ہے جىسے

خُود، بخُود، قُرآن، وجُود، باوجُود، حقُوق، دُنىا، ملفُوظات، تُمہارا، المُصلح، خُوبصو، تُم، چُکا، نمُونہ، سکُون، اَىَّدہُ اللّٰہ تعالىٰ اور صَلَّى اللّٰہُ عَلَىْہ وَسَلَّمْ ۔ وغىرہ

اور بعض دوست شّد ( ّ)کا استعمال کثرت سے کرتے ہىں ۔جىسے حىثىّت، نبّوت، وغىرہ

ىہ الفاظ بغىر اعراب اور تشدىد کے درست پڑھے جاتے ہىں ۔بلکہ آپ کے اعراب لگانے سے الفاظ نہ صرف ہىوى ہوجاتے ہىں بلکہ تشدىد مىں شّد  اصل لفظ سے سرک کر دوسرے پر چلى جاتى ہے جىسے نبّوت۔

قرآنى آىات کا حوالہ آىات کے ساتھ دىں نہ کہ ترجمہ کےساتھ اور ترجمہ کے ساتھ  Commas نہ لگاىا کرىں ۔

اور سن کےساتھ ؁نہ لگائىں بلکہ 2021ء کے ساتھء o ضرور لگائىں ۔

اور اپنا مضمون ىا نظم آفىشل مىل پر ہى بھجوائىں جو ىہ ہے ۔

info@alfazlonline.org

دوسرى مىلز استعمال نہ کرىں۔ اخبار، روزنامہ ہونے کى وجہ سے ٹرىفک پہلے ہى زىادہ ہے ۔امىد ہے مضمون نگار ان امور کى طرف توجہ دىں گے۔

(اىڈىٹر)

پچھلا پڑھیں

عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 نومبر 2021