• 25 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

تخلیقِ انسانی کا مقصد

خالقِ کائنات نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر اپنے بندوں پر احسان عظیم کیا۔ انسان کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں سے نوازا۔ غورو فکر کرنے کے لئے دل و دماغ عطا کیا۔ رہنے کے لئے یہ خوبصورت زمین اور کھانے پینے کے لئے غذائیت سے بھر پور طرح طرح کے رزق عطا کئے اور اس کے ساتھ ہی ان الفاظ میں وَ مَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَ الۡاِنۡسَ اِلَّا لِیَعۡبُدُوۡنِ ﴿۵۷﴾ (الذاریات: 57) اور میں نے جنوں اور انسانوں کو کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے، فرما کرانسانوں کو ان کا مقصدِ حیات بھی بتا دیا تاکہ وہ اس پر عمل پیرا ہو کر خدا کے مقرب وجود بن سکیں۔

(مرسلہ: بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 نومبر 2021