• 2 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

ثبات قلب کی دعا

حضرت شہرؓ بن حوشب نے حضرت اُمّ سلمہؓ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کثرت سے پڑھی جانے والی دُعا کے بارہ میں پوچھا تو انہوں نے یہ دُعا بتائی۔حضرت اُمّ سلمہؓ نے پوچھا کہ حضورؐ آپ کثرت سے یہ دُعاکیوں کرتے ہیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر شخص کا دل خدا کی دو انگلیوں کے درمیان ہے وہ جب چاہے اُسے بدل دے۔

یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰیْ دِیْنِکَ

(ترمذی الدعوات)

ترجمہ: اے دلوں کے پھیرنے والے! میرا دل اپنے دین پر قائم کر دے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ129)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کے 50 واں سالانہ نیشنل اجتماع

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 نومبر 2022