• 3 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

سہیلی کے نام خط

مجھے معلوم ہوا کہ آپ کی شادی ہو گئی ہے۔ اس مسّرت آمیز خبر سے حد درجہ خوشی ہوئی دل باغ باغ ہو گیا۔ آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو مبارک ہو۔ تم ایک دولتمند گھرانے کی پڑھی لکھی لڑکی ہو اور بہت ناز و نعم میں پلی ہو لیکن نہ خاندان کی دولت نے تمہیں مغرور کیا اور نہ اعلیٰ تعلیم نے تمہارے خیالات کو بدلا اور نہ لاڈ و پیار نے تمہارے اخلاق و کردار کو متاثر کیا۔نہ دین نے تمہارے اندر تنگ نظری پیدا کی اس کے برعکس دین نے تمہارے اندر انکساری، اعلیٰ تعلیم نے بلند خیالی، مطالعہ نے دور دینی، لاڈ و پیار نے تم میں محبت و مروّت، کا جذبہ پیدا کیا اور تم ایک مثالی لڑکی ہو خدا اب تمہیں عملی زندگی میں ایک مثالی بیوی اور مثالی ماں بننے کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔ اور یہ بھی کہ شادی بالکل ہی سادہ اور قطعی شرعی طریق پر عمل میں آئی عزیز و اقارب دوست و احباب کی موجودگی میں عین اسلامی طریق پر شادی کا ہونا ان دنوں سنسنی خیز خبر ہے۔

(مرسلہ: مصباح عمر تیماپوری۔ انڈیا)

پچھلا پڑھیں

مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کے 50 واں سالانہ نیشنل اجتماع

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 نومبر 2022