• 3 مئی, 2024

سکاسو ریجن مالی میں جلسہ سیرۃ النبی ؐ کا انعقاد

جان و دلم فدائے جمال محمدؐ است
خاکم نثار کوچہ آلِ محمد است

(اخبار ریاض ہند امرتسر یکم مارچ 1884ء)

میری جان اور دل محمد ﷺ کے جمال پر فدا ہے اور میری خاک نبی اکرم ﷺ کی آل کے کوچہ پر قربان ہے۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جماعت احمدیہ پر بے شمار احسانات میں سے ایک احسان یہ ہے کہ آ پ علیہ السلام نے اپنے متبعین کے دلوں میں آنحضرت ﷺ سے محبت کوٹ کوٹ کر بھر دی اور اسی محبت کے اظہار کی خاطر دنیا بھر میں پھیلی ہو ئی جماعتیں سا را سال آنحضور ﷺ کی پاکیزہ سیرت کے بیان کی خاطر جلسہائے سیرت النبی ﷺ کا انعقاد کرتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مؤرخہ 27نومبر، 2021 کو جماعت احمدیہ مالی کواحمدیہ مشن ہاؤس سکاسو میں جلسہ سیرۃ النبی ﷺ کے انعقاد کی توفیق ملی۔ جلسہ کی کا روائی کا آغاز صبح 10بجے مکرم موسیٰ سیسے صاحب لوکل مشنری نے تلاوت قرآن کریم کے ذریعہ کیا۔ جس کے بعد قصیدہ پڑھا گیا۔ اس جلسہ کی پہلی تقریر مکرم ادریس کولیبالی صاحب لوکل مشنری نے آنحضور ﷺ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے عنوان پر کی۔ جلسہ کی دوسری تقریر مکرم محمد لامین کوناتے صاحب معلم سلسلہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق رسول ﷺ کے عنوان پر کی۔ اس بابرکت جلسہ کی تیسری تقریر مکرم عمر معاذ کولیبالی صاحب مبلغ سلسلہ نے آنحضور ﷺ کا تعلق باللہ کے عنوان پر کی۔ ان تقاریر کے بعد مختلف معزز مہماناں کرام نے اپنے تأثرات کا اظہار کیا۔ آخرپر مکرم مولانا ظفر احمد بٹ صاحب امیر و مشنری انچارج جماعت احمدیہ مالی نے اختتامی خطاب اور دعاکروائی۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تمام شاملین کے لئے کھانے کا انتظام تھا جس کے بعد ایک مجلس سوال وجواب کا انعقاد کیا گیا۔

الحمدُللّٰہ جلسہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور پُر نور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں سے نہایت کامیاب رہا جس میں سکاسو ریجن کی مختلف جماعتوں سے کُل 393 مرد و زن نے شرکت کی۔ بڑی تعداد میں زیر تبلیغ احباب بھی تشریف لائے تھے۔ درخواست ِدعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام شاملین جلسہ کے ایمان واخلاص میں برکت ڈالے اور ان کو جلسہ کی برکات اور مقاصد سے بھر پور حصہ پانے کی توفیق دے۔ آمین

(احمد بلا ل مغل۔ مبلغ سلسلہ مالی)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ قادیان

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ