• 4 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

نیند سے بیدار ہونے کی دعا

حضرت عبادہؓ بن الصامت بیان کرتے ہیں کہ جو شخص رات کو اچانک ہڑبڑا کر اٹھے تو یہ کلمات پڑھ کر کوئی دُعا کرے تو خدا تعالیٰ اُسے قبول فرماتا ہے۔ اس کے بعد اگر وہ وضو کر کے نماز پڑھنے کھڑا ہو تو اُسے بھی خاص قبولیت حاصل ہو گی۔

لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْرٌ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ سُبْحَانَ اللّٰہ ِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلاَ حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ ِ اَللّٰھُمَّ اغْفِرلِیْ

(بخاری کتاب الدعوات)

ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ایک ہے اُس کا کوئی شریک نہیں سب بادشاہت اور تعریف اُسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے اور سب تعریف اُسی کی ہے وہ پاک ہے۔ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ سب قوت و طاقت اُسی کو حاصل ہے۔ اے اللہ! مجھے بخش دے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ122)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

دوسرا سالانہ ریجنل اجتماع واقفین/ واقفات نو گیمبیا 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جنوری 2023