• 20 اپریل, 2024

دوسرا سالانہ ریجنل اجتماع واقفین/ واقفات نو گیمبیا 2022ء

دوسرا سالانہ ریجنل اجتماع واقفین/ واقفات نو لوئر ریور ریجن
گیمبیا 2022ء

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مسلمہ گیمبیا کے ایک ریجن (Lower River Region) کو اپنا دوسرا سالانہ ’’ریجنل اجتماع برائے واقفین/واقفات نو‘‘ منعقد کروانے کی توفیق ملی۔ الحمدللّٰہ علٰی ذٰلک

یہ اجتماع مؤرخہ 31.12.2022 بروز ہفتہ کو ریجنل ہیڈ کوارٹر مانساکونکو میں منعقد ہوا۔اجتماع میں کل اٹھارہ میں سے تیرہ وقف نو بچے اور بچیاں شامل ہوئیں۔اجتماع کی تیاری تقریباً تین ماہ قبل شروع ہو گئی تھی۔ جب سیکرٹری وقف نو نے ایریا مشنری کے ساتھ مل کر پروگرام بنایا اور اس کےلئے باقاعدہ نصاب مرتب کر کے تمام واقفین اور واقفات کو تقسیم کیا گیا۔ معلمین کی مدد سے مسلسل کلاسز کا اہتمام رہا۔ اجتماع میں نصاب وقف نو، حفظ حصہ قرآن، حفظ ادعیہ مسنونہ اور کھیلوں میں دوڑ، ثابت قدمی اور میوزیکل چیئر کے مقابلے کروائے گئے۔اجتماع میں واقفین بچوں کے علاوہ بچوں کے والدین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

اس اجتماع کی اختتامی تقریب میں مکرم سیکرٹری صاحب سید سہیل احمد نے رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد خاکسار مسعود احمد طاہر ایریا مشنری نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ بعد ازاں خاکسار نے نیشنل سیکرٹری وقف نو کا پیغام پڑھ کر سنایا جو بوجوہ اجتماع میں شامل نہ ہوسکے۔ اس کے بعد خاکسار نے بچوں کو پنجوقتہ نماز، تلاوت قرآن کریم اور جماعتی پروگرامز میں شمولیت کے بارے میں تاکید کی۔

وقف نو بچے، والدین اور انتظامیہ کے افراد ملاکر پروگرام کی کل حاضری25 رہی۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ عزوجل اس پروگرام کو بابرکت فرماۓ اور اس کے دور رس نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ آن لائن الفضل گیمبیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی