• 24 اپریل, 2024

ایک سبق آموزبات

دوسروں کو عزت دینا

شائستگی اور عزت دینے میں تھوڑا فرق ہوتا ہے۔ اکثر لوگ اس میں فرق نہیں کر پاتے اور کئی بار جنہیں شائستگی اور تمیز داری کا تجربہ نہیں ہوتا اس کو اپنے لئے عزت سمجھ لیتے ہیں اور کئی بار تو اپنی حیثیت سے بڑھ کر خود کو کچھ سمجھ بیٹھتے ہیں۔ بہرحال دوسروں کو ان کے مرتبہ کے لحاظ سے عزت دینا بہت اہم بات ہے۔ منفی انداز میں کسی کی بات کاٹنا ایک غیر مناسب کام ہے جس کو دوسروں کی عزت نہ کرنے کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے۔ اسی طرح بے توجہی سے کسی بلند مرتبہ شخصیت یا بزرگ ہستی کی بات کو سننا اور گفتگو کے دوران کسی اور کو آواز دینا یا بات کرنے لگ جانا اور معذرت یا اجازت طلب نہ کرنا بھی توہین اور بدتہذیبی کہلاتی ہے اور دوسروں کی عزت پر حرف کا موجب ہے۔

(مرسلہ: کاشف احمد)

پچھلا پڑھیں

دوسرا سالانہ ریجنل اجتماع واقفین/ واقفات نو گیمبیا 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جنوری 2023