• 19 مئی, 2024

سری لنکا میں (Virtual) ورچوئل تعلیمی مقابلہ جات

سری لنکا میں (Virtual) ورچوئل
تعلیمی مقابلہ جات

خدام الاحمدیہ سری لنکا کو (Virtual) ورچوئل تعلیمی مقابلہ جات منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ سے منظوری ملتے ہی باقاعدہ تیاریاں شروع ہوئی۔ سری لنکا میں کووِڈ ۱۹ کی پابندی کی وجہ سے نیشنل اجتماع کی بجائے (Virtual) ورچوئل تعلیمی مقابلہ جات کی شکل میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تبدیلی فرمائی۔

یہ مقابلہ جات تین دن وقتاََ فوقتاََ منعقد ہوا۔ حسبِ معمول تلاوت، نظم، تقاریر اور سوال و جواب کے مقابلہ جات جاری تھے۔ جس میں سری لنکا کی پانچ جماعتوں بنام Puttalam, Pasyala, Negombo, Colombo اور Polonnaruwa کے خدام و اطفال کے مقابلہ جات میں شمولیت اختیار کی۔

اختتامی تقریب محدود خدام و اطفال کے ساتھ Colombo مسجد بیت الحمد میں 23 جنوری 2022کو منعقد ہوا۔جس میں سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا۔ خدام و اطفال نے مختلف موضوعات پر سوالات پوچھے۔اِس سیشن سے خدام و اطفال بہت لطف اندوز ہوئے۔ نیز اُن کو کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

محترم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ سری لنکا نے اپنے خطاب میں اِس کووِڈ کی وباکے ساتھ ساتھ ایسے پروگرامز کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ نیز سری لنکا جماعت کے مشنری انچارج محترم اے بی مشتاق احمد صاحب نے اپنی تقریر میں نفس کے اصلاح کی بارہ میں زور دیا۔انہوںنے قرآن وحدیث سے نیزحضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء احمدیت کے مختلف حوالہ جات پیش کیے اور بتایا کہ نفس کی اصلاح کیسے کی جاسکتی ہے۔

آخر میں مقابلہ جات میں کامیابی حاصل کرنے والے خدا م اور اطفا ل میں تقسیم انعامات کے بعد نیشنل صدر صاحب سری لنکا مکرم اے ایچ ناصر احمد صاحب نے دعا کے ساتھ اِس پروگرام کا اختتام کیا

اللہ تعالیٰ ہمارے علم میں اضافہ فرمائے۔ سب کو خلافت کا سلطان نصیر بنائے اور سب کا اللہ تعالیٰ حامی وناصر ہو۔ آمین

(رپورٹ: محمد جاوید۔ نمائندہ الفضل سری لنکا)

پچھلا پڑھیں

پریس ریلیز

اگلا پڑھیں

میرا انکار خدا تعالیٰ کا انکار ہے