• 4 مئی, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر10، 26 ۔اپریل 2020ء

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

کل مریض تندرست ہونے والے اموات
30,367 9,107 1,378

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 مصر 4319
2 جنوبی افریقہ 4361
3 مراکش 3897
4 الجیریا 3256
5 کیمرون 1518

وبا کے بارے میں WHO کے بعض بیانات

 ۱۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے جو لوگ  ٹھیک ہوگئے ہیں وہ دوبارہ بیمار نہیں ہو سکتے۔

۲۔ ایک دوسرے بیان میں کہا گیا ہے کہ خواہ مخواہ  غلط فہمی میں نہ رہا جائے ۔کورونا وائرس کا معاملہ تادیر ہمارے ساتھ رہنے والا ہے اور لمبا عرصہ چلنے والا ہے۔

غانا

ہسپتال میں خون کی کمی

غانا کے Western Region  کے ہسپتال  – The Effia Nkwanta hospital میں خون کی کمی ہو چکی  ہے۔لاک ڈاؤن اور وبا کے خوف کی وجہ خون کے عطیات دینے والوں میں کافی کمی آئی ہے۔

(ghanaweb)

ساؤتھ افریقہ

جنوبی افریقہ وہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے حوالے سے کافی سخت پابندیا ں لگائی گئی ہیں ۔ ایک ویڈیو وائرل  ہوئی ہے جس  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  پولیس نے  رمضان کے ان دنوں میں  ایک مسجد میں نماز پڑھتے لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ان لوگوں نے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف  ورزی کی تھی۔

(thesouthafrican)

لوگ تیار  ہو جائیں

جنوبی افریقہ کے صدر نے کہا ہے کہ ملک کو تیا رہو جانا چاہئے  کیونکہ اندازوں کے مطابق اگست کے آخیر یا ستمبر کے شروع میں ہم اس بیماری کے حوالے سے Peak پر پہنچیں گے۔ اس وقت ہمیں بہت زیادہ ہسپتال بستروں کی ضرورت پڑے گی‘‘۔

(africanews)

سپر مارکیٹ کے  ورکرز بیمار

Western Cape supermarket کے دو صد سے زائد ورکرز کا کورونا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے۔

(thesouthafrican)

جنوبی افریقہ کا جھنڈا سوئٹزرلینڈ کی معروف پہاڑیوں پر اظہار یک جہتی کے طور پربنایا گیا۔

(thesouthafrican)

کینیا

کینیا اپنے ٹسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے ۔ جون تک دو لاکھ پچاس ہزار لوگوں کے ٹسٹ کئے جائیں گے ۔

(africanews)

نائیجر

WHO  کی رپورٹ کے مطابق نائیجر میں کورونا کے ساتھ  ساتھ پولیو کے دو کیسز  بھی سامنے آگئے ہیں ۔

(afro.who.int)

عالمی ادارہ صحت  کی طرف سے  کورونا وائرس کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کی تردید

۱۔  5G موبائل نیٹ ورک:

وائرس ریڈیو لہروں کے ذریعہ سفر نہیں کرتا ا س لئے یہ بات درست نہیں ہے کہ موبائل نیٹ ورک وائرس پھیلانے کا زریعہ ہیں ۔

۲۔دھوپ میں بیٹھ  کر وائرس کا علاج

دھوپ میں بیٹھنا اور 25ڈگری ٹمپریچر سے زیادہ کی دھوپ سینکنا کورونا وائرس سے بچنے کا علاج نہیں ہے۔

۳۔ سانس بند کرنا

دس سیکنڈ تک سانس روک کر تجربات کرنا کہ آپ کے پھیپھڑے بالکل درست حالت میں ہیں ۔ اور آ پ کو کورونا وائرس یا سانس کی کوئی اور بیماری نہیں ہے ۔ بالکل درست نہیں ہے ۔

۴۔الکوحل کا استعمال

الکوحل اور شراب پینا  آپ کو کورونا وائرس سے نہیں بچاتا ۔ بعض لوگوں نے الکوحل کو گلے اور میدے کا سینیٹائزر کہا یہ درست نہیں ہے ۔ بلکہ کورونا کے مریض کے  لئے الکوحل نقصان دہ ہے ۔

۵۔گرم علاقوں میں وائرس

گرم موسم اور نمی والے علاقوں دونوں میں کورونا وائرس کی افزائش برابر  جاری ہے اس لئے یہ کہنا کہ گرم موسم اور گرم علاقوں والے اس سے محفوظ ہیں درست نہیں ۔

۶۔گرم  پانی سے غسل

انسانی جسم کا درجہ حرارت 36 .5 سے 37 ڈگری تک رہتا ہے ۔ شدید گرم پانی سے نہانا اپنے آپ کو جلانے کے مترادف ہو گا جس سے اندورنی طور پر وائرس ہلاک نہیں کیا جا سکتا ۔درست طریق یہ ہے کہ  ہاتھ صاف کرتے رہیں اگر وائرس  ہاتھوں کو لگا ہو گا تو صاف ہو جائے گا۔

۷۔ مچھروں کے زریعہ  ٹرانسفر

کورونا  وائرس مچھروں کے ذریعہ ٹرانسفر  نہیں  ہوتا ۔ یہ سانس کے زریعہ پھیلنے والا وائرس ہے۔

۸۔ ہینڈ ڈرائر 

ہینڈ ڈرائر سے ہاتھ خشک کرنے سے  آپ کے ہاتھوں پر لگے کورونا وائرس کو ختم  نہیں کیا جا  سکتا ۔

۹۔کلورین اور الکوحل کی سپرے

کلورین اور الکوحل کسی سطح پر موجود جراثیم کو ختم کر سکتی ہے ۔ لیکن ا س کی سپرے آپ کے جسم میں داخل  ہوجانے والے وائرس کو ختم نہیں کر سکتی۔

۱۰۔لہسن  سے کورونا کا علاج

اس بات کو ئی ثبوت تاحال نہیں ہے کہ لہسن کھانا  آپ کو کورونا وائرس سے بچاسکتا ہے۔

۱۱۔کیا یہ وائرس  صرف بوڑھوں کو لگتا ہے

 یہ بات درست نہیں ہے کہ صرف بڑی عمر کے لوگ اس سے بیمار پڑتے ہیں ۔کسی بھی عمر کے لوگ اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ تاہم بوڑھے اور پہلے سے بیمار   لوگ اس کا زیادہ نشانہ بن سکتے ہیں ۔

زمبابوے

خوراک کی کمی

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے زمبابوے لاک ڈاؤون کو پورے ملک پھیلانا چاہتا ہے ۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے خوراکی کی کمی کا مسئلہ آدھے سے زیادہ آبادی کو متاثر کر رہا ہے ۔

(الجزیرہ)

صومالیہ میں فسادات پھوٹ پڑے

ایک پولیس آفیسر کو لاک ڈاؤن  قوانین کی پابندی کرواتے ہوئے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیکن اس وجہ سے صومالیہ کے دارلحکومت میں فسادات پھوٹ پڑے اور لوگ دو  دن سے احتجاج کر رہے  ہیں ۔

(الجزیرہ)

          (چوہدری نعیم احمد باجوہ۔برکینا فاسو)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 26 ۔اپریل2020ء