• 24 اپریل, 2024

اعلان وفات

جماعت احمدیہ اسلام آباد پاکستان کے مخلص اور ہر دلعزیز ممبر مکرم طارق احمد اعوان بوجہ کرونا وفات پا گئے۔ انا للّٰہ و انا الیہ راجعون

آپ کی جماعت احمدیہ اسلام آباد کے لئے خدمات اطفال الاحمدیہ سے شروع ہو کر خدام الاحمدیہ، حلقہ کی سطح سے اب جماعتی سطح پر شہر اور ضلع کی خدمات تک ممتد ہو چکی تھیں۔ اور ان دنوں آپ سیکرٹری تحریک جدید شہر و ضلع کے عہدے پر فائز تھے۔ یہ خدمات 50 سال سے زائد عرصہ تک محیط ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اعلان وفات

جماعت احمدیہ اسلام آباد پاکستان کے مخلص کارکن مکرم عبدالجبار سابق خادم مسجد بیت الذکر اِسلام آباد پاکستان، گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ میں وفات پا گئے۔

انا للّٰہ و انا الیہ راجعون

آپ کو نصف صدی سے زائد عرصہ بیت الذکر میں مہمانوں اور مرکزی نمائندوں کی خدمت کی توفیق ملتی رہی۔ مربیان سے بہت پیار اور عقیدت سے پیش آتے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اپریل 2021