• 23 اپریل, 2024

تاثرات/آراء

مکرم و محترم مدیر صاحب روزنامہ الفضل آن لائن لندن

السلام علیکم ورحمۃ اللّٰه

مؤرخہ 10 اپریل 2021ء کے شمارے میں مضمون بعنوان ’’قرآن روحانی اور جسمانی بیماریوں کے لئے شفا کا موجب‘‘ پڑھا، جس میں ایک بیش قیمتی حوالہ آیتِ قرآنی وَ اِذَا بَطَشۡتُمۡ بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِیۡنَ کے متعلق خاکسار کو مل گیا۔ ہم نے اپنی نانی جان اور دادی جان سے بارہا یہ سنا تھا کہ جب بھونڈ سے بچنا ہو تو یہ آیت پڑھا کرو لیکن جستجو ہمیشہ سے تھی کہ بظاہر اس آیت کے ترجمہ یا سیاق و سباق میں تو بھونڈ کا ذکر نہیں ملتا۔

آج اس مضمون کے پڑھنے سے یہ عقدہ ہم پر کھل ہی گیا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام نے اس آیتِ قرآنی کے پڑھنے سے جسمانی طور پر بھونڈ کے ڈنک سے بچنے کا نسخہ ہمیں دیا۔

والسلام
خاکسار م۔ م۔ ظفر
علوم شرقی مسرور ربوہ پاکستان

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اپریل 2021