• 13 جولائی, 2025

آج کی دعا

رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِيْنَ

(الانبیاء:90)

ترجمہ: ’’اے میرے رب! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے‘‘

یہ قرآن مجید کی حضرت زکریا علیہ السلام کی لاوارث نہ رہنے کی دعا ہے۔ خدا تعالیٰ نے ان کی دعا کو قبول فرمایا اور ان کو حضرت یحییٰ علیہ السلام عطا کئے۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔
’’وہ زمانہ تھا جبکہ میرے ساتھ دنیا میں ایک بھی نہیں تھا جبکہ خدا نے مجھے یہ دعا سکھلائی کہ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ یعنی اے خدا مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔ یہ دعا الہامی براہین میں درج ہے غرض اس وقت کے لئے تو براہین احمدیہ خود گواہی دے رہی ہے کہ میں اس وقت ایک گمنام آدمی تھا مگر آج باوجود مخالفانہ کوششوں کے ایک لاکھ سے بھی زیادہ میری جماعت مختلف مقامات میں موجود ہے۔ پس کیا یہ معجزہ ہے یا نہیں!‘‘

(تحفۃ الندوہ، روحانی خزائن جلد19 صفحہ97)

(قدسیہ محمودسردار)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر39، 25 مئی 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 مئی 2020