• 3 مئی, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ26۔مئی2020ء

کورونا ویکسین کی  تیاری کیلئے ساڑھے 10 بلین ڈالرز  اکٹھے کرلئے گئے/عالمی ادارے کا  کورونا کی دوسری لہر  کی بابت  خدشہ/برطانوی مشیر تنقید کا نشانہ/فلپائن میں  تعلیمی ادارے ویکسین کی تیاری  تک نہ کھل سکیں گے/کارگو جہاز میں کورونا کا انکشاف/ آسٹریلیا کے بارڈر جلدی نہ کھل سکیں گے/2 سال سے کم عمر بچوں کو ماسک نہ پہنایا جائے/سعودی عرب  میں جمعرات سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ / تائیوان میں اجتماعات کی اجازت/ہانگ کانگ میں بھی نرمی/روس میں کورونا سے شدت میں اضافہ/یورپی یونین یورپ کے بارڈرز پر ایک ہی قانون لاگو کروائے/بیت اللحم میں چرچ کھول دیاگیا/جرمنی میں سماجی فاصلوں میں مزید توسع/ہندوستان اور پاکستان میں ٹڈی دَل کا شدید حملہ/Chile میں کورونا سے حالات  انتہائی  تشویش کن

متاثرہ افراد : 55لاکھ19ہزار                   اموات: 3 لاکھ47ہزار

درجہ بندیملککل تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں میں
متاثریناموات متاثرین اموات
1امریکہ161875796909261581046
2برازیل3632112266615813653
3روس3534273633894692

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد22لاکھ54ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ3 لاکھ80ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ62ہزار جبکہ برازیل  میں1 لاکھ 54 ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعداد  1 لاکھ رہی۔اسی طرح  اموات میں4ہزار3سوکااضافہ  ہوا ہے۔


براعظم/ علاقے
متأثرین
امریکہ 2,454,452
یورپ 2,025,176
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 427,832
جنوب مشرقی ایشیا 203,733
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 175,426

https://covid19.who.int/

  • عالمی سطح  پر کورونا کی ویکسین کی تیاری کیلئے اب تک  ساڑھے 10 بلین ڈالرز    اکٹھے کئے جاچکے ہیں۔(الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت نے تمام دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ  کورونا کے باعث  لگائے جانے لاک ڈاؤن میں اب  ہر ملک میں ہی نرمی  کی جارہی ہے البتہ اس بات کا شدید خدشہ ہے کہ اس وبا کی دوسری لہر زیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اس لئے حتی المقدور احتیاطی تدابیر  اپنانے کی ضرورت ہے۔(الجزیرہ)
  • برطانوی وزیراعظم کے  سیاسی مشیر کے حالیہ فعل پر ہر طرف انتہائی تنقید کی جارہی ہے۔ حکومتی مشیر   لندن سے اپنے والدین کے ہاں  کئی سو میل سفر کر کے گئے تھے حالانکہ ان میں کورونا کا بھی شبہ تھا۔(الجزیرہ)
  • فلپائن کے صدر نے  اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا  سے تحفظ کیلئے ویکسین دریافت ہونے تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
  • آسٹریلیا میں  ایک کارگو  بحری جہاز میں کورونا کے 5 مریض ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد جہاز کو روک لیا گیا ہے اور اس میں موجود  بھیڑیں اور دیگر سامان بھی فی الحال محصور اور مقید کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ جہاز میں موجود باقی افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔
  • آسٹریلوی وزیراعظم  کا کہنا ہے کہ   آسٹریلیا کے بارڈرز عنقریب کھلنے کا کوئی امکان نہیں حتی کہ ہر طرف حالات بہتر نہ ہوجائیں۔(الجزیرہ)
  • جاپانی ڈاکٹرز نے عوام کو اس بات سے متنبہ کیا ہے کہ دو سال سے کم عمر بچوں  کو ماسک ہر گز نہ پہنایا جائے ، اس طرح سے یہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔(الجزیرہ)
  • سعودی عرب نے جمعرات سے لاک ڈاؤن میں  نرمی کا اعلان کردیاہے۔ (الجزیرہ)
  • تائیوان میں کورونا پر کافی حد تک کنٹرول پالیا گیا ہے البتہ ابھی بھی احتیاطی تدابیر جاری ہیں۔ حکومت نے جلد ہی اجتماعات وغیرہ سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔ اسی طرح ماسک کی فروخت بھی دوبارہ شروع کی جاسکے گی۔(الجزیرہ)
  • ہانگ کانگ میں کورونا کے باعث  لگے لاک ڈاؤن میں کافی حد تک نرمی آگئی ہے  اسی طرح جمعہ سے دیگر  ہوٹلوں ، کیفے اور جم وغیرہ پر لگی پابندی بھی اٹھا لی جائے گی۔(الجزیرہ)
  • روس میں  حالیہ دنوں میں کورونا سے متأثرین کی تعداد میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں ملا ہے۔ گزشتہ دنوں وہاں ہلاک ہونے والو ں کی تعداد 174 رہی جس کے بعد کل تعداد  3800 ہوچکی ہے۔(الجزیرہ)
  • اسپین نے یورپی یونین سے درخواست کی ہے کہ سب ممالک مل کر  بارڈرز پر ہونے والی آمد ورفت کی بابت مشترکہ لائحہ عمل طہ کریں۔(الجزیرہ)
  • حضرت مسیح  کی پیدائش سے منسوب بیت اللحم میں موجود  Church of the Nativity بھی  زائرین  کیلئے کھول دیا  گیا ہے۔(الجزیرہ)
  • جرمنی میں سماجی  فاصلے سے متعلق لگائی گئی پابندی  میں حکومت نے 29 جو ن تک کی توسیع کردی ہے۔(الجزیرہ)
  • امریکی دوا ساز کمپنی  Novavaxنے آسٹریلیا میں  کورونا ویکسین کی تیاری شروع کردی ہے۔(الجزیرہ)
  • Chileمیں کورونا کے باعث متأثرین میں  شدید اضافہ۔ حالیہ دنوں میں ہسپتال داخل ہونے والی کی تعداد میں بھی کافی اضافہ ہونے سے حکام نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ طبی سہولیات کے ختم ہونے کابھرپور اندیشہ ہے۔
  • کورونا سے متأثرہ   ہندوستان اور پاکستان کے اکثر علاقوں میں صحرائی ٹڈی دل کا شدید حملہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جس بابت کسان انتہائی پریشان دکھائی دے رہ

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر40 ، 26 مئی 2020