• 6 مئی, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر40 ، 26 مئی 2020

  • تجربات روک دیئے گئے
  • خاموش  وائرس حملہ کا خدشہ
  • ساڑھے تین صد  ڈاکٹرز متاثر

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
116,137 46,605             3,485

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک                        متاثرین
1 جنوبی افریقہ 23615
2 مصر 17967
3 الجیریا 8503
4 نائیجریا 8068
5 مراکش 7532

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  3956 مریضوں  اور  129اموات  کا اضافہ ۔

عطیات سے لوگوں کی حالت بگڑ گئی

کینیا  دارالحکومت نیروبی کے باہر ایک انتخابی حلقے میں کینیا کے نائب صدر    William Rutoکی فاؤنڈیشن کے نام کے نشان والے تھیلے میں  راشن تقسیم کیا گیا۔ ان عطیات سے بعض لوگوں کی طبیعت  خراب ہوگئی ۔ کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

ادھر  نائب صدر    William Ruto نے  ایسے کسی غذائی عطیہ کی نفی کی ہے۔ان کے ترجمان نے کہا  :ظاہر ہوتا ہے کہ جعلی برانڈنگ کے ذریعہ  یہ  عجیب و غریب عطیات  عوام تک پہنچا ئے  گئے ۔ یہ فاؤنڈیشن کی طرف سے نہیں تھے۔” (بی بی سی افریقہ )

ڈرائیورز گرفتار

یوگنڈا کے حکام نے کینیا سے ملحقہ  سرحد پر  کورونا وائرس  کے  مرکز سے فرار ہونے والے 25  ڈرائیورز میں سے 7  کو گرفتار  کر لیا ہے ۔ (بی بی سی افریقہ )

موزمبیق میں پہلی کورونا موت

موزمبیق نے اپنی پہلی کورونا وائرس کی موت کی اطلاع  کنفرم کی ہے – یہ شمالی صوبہ  کا ایک 13 سالہ لڑکا ہے۔ ملک میں  کورونا کے ٹوٹل کیسز 209ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

خاموش  وائرس حملہ کا خدشہ

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ، ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو خدشہ ہے کہ اگر افریقہ کے  رہنماؤں نے  کورونا وائرس کی تشخیص کو  ترجیح نہ دی تو افریقہ کو "خاموش وبا” کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

تجربات روک دیئے گئے

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ وہ عارضی طور کلوروکین  پر اپنے کلینیکل ٹرائلز کو روک رہا ہے ۔ یہ دوائی کورونا کے مریض کو  فائدہ  کے بجائے کہیں زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے ۔۔(افریقہ نیوز )

وبا سے پہلے ہی سکول بند تھے

کورونا وائرس کی وجہ سے بند  سکولوں کے متعلق  توقع ہے کہ اگلے ہفتے  کھل جائیں گے ۔  لیکن سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے بند ہونے والے شاید نہ کھل سکیں گے ۔ این جی او ہیومن رائٹس واچ کے ذریعہ منگل 26 مئی کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کے شمال میں 2500 سے زیادہ اسکول  سیکورٹی کی بنا پر وبا سے پہلے ہی بند کر دئے گئے تھے ۔مالی ، نائجر اور برکینا فاسو میں ، یکم  اور 2 جون کو کچھ کلاسوں کے دوبارہ کھلنے کا  شیڈول  بنایا گیا ہے۔ RFI

 ساڑھے تین صد  ڈاکٹرز متاثر

 مصر  کی  میڈیکل یونین نے  فرنٹ لائن ہیلتھ اسٹاف میں نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزارت صحت پر "غیر فعال اور نظراندازی” کا الزام لگایا ہے۔ جب سے ملک میں وباشروع ہوئی  ہے  350 ڈاکٹرز متاثر ہو چکے ہیں  جن میں سے  19 کی  کورونا سے موت ہو چکی  ہے۔  یونین کے مطابق یہ ہلاکتیں حکومت کی غفلت کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔  RFI

جبوتی میں مریضوں کی بڑھتی تعداد

جبوتی نے  شاید لاک ڈاؤن  میں نرمی کرنے میں جلدی کی ہے 10 مئی سے پابندیوں میں نرمی کرنے کے بعد  وبا کے بڑھنے کی رفتار  پریشان کن ہے ۔ روزانہ 100 سے 200 نئے  کیسز آرہے ہیں  ۔دس 10 لاکھ  کی آبادی کے ا س ملک میں کورونا کے 2،200  کیسز ہیں۔ RFI

مڈگاسکر میں تشویش ناک صورت حال

ملاگاسی حکومت نے  ملک کے دوسرے بڑے شہر میں فوجیوں اور ڈاکٹروں کی کمک بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ، شہر کی گلیوں میں متعدد لاشیں ملی ہیں ، اور ان ہلاکتوں کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔  RFI

پانی کی کمی

OXFAMکی  ایک رپورٹ کے مطابق ، کورونا وائرس  اور  پہلے سے موجود تنازعات کی وجہ سے ، برکینا فاسو میں ایک ملین سے زیادہ خواتین کو جنسی تشدد ، بھوک اور پانی کی کمی میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ RFI

بینن

بینن نے 25 مئی 2020 تک  کورونا کے  کل 208 تصدیق شدہ  کیسز ہیں ۔ 118 افراد ٹھیک ہوئے۔ور 3 اموات ہیں ۔ /www.gouv.bj

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ26۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 مئی 2020