• 11 جولائی, 2025

مقابلہ حفظِ قرآن

اللہ تعالیٰ کے حکم وَلَقَدۡ یَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّکۡرِ فَہَلۡ مِنۡ مُّدَّکِرٍ یعنی اور یقیناً ہم نے قرآن کو یاد کرنے کی خاطر آسان بنادیا۔ پس کوئی ہے یاد کرنے والا؟ کی تعمیل میں مجلس انصاراللہ برطانیہ کے سالانہ پروگرام کے مطابق طاہر ریجن کے انصار بھائیوں کو امسال حفظ قرآن کے مقابلہ میں شمولیت کے لئے سال کے شروع میں ہی تیاری کے لئے درخواست کی گئی اور یہ سلسلہ باقاعدگی کے ساتھ جاری رہے۔

امسال حفظ قرآن کا سلیبس قرآن کریم کی وہ صورتیں اور آیات ہیں جو حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنی نمازوں میں بالعموم تلاوت فرماتے ہیں۔

مؤرخہ 17 اپریل 2022ء کومجلس انصاراللہ طاہر ریجن کی طرف سے مرکز کی رہنمائی میں حفظ قرآن کے مقابلہ کا انتظام کیا گیا۔ جس کی رپورٹ ذیل میں پیش کی جاتی ہے۔

مجالس اور زعماء کرام سے رابطہ

تمام زعماء کرام اور منتظمین تعلیم سے تسلسل کے ساتھ رابطہ رکھا گیا اور ہر ہفتہ قرآن کلاس کے موقع پر اور سوشل میڈیا کی سہولت استعمال کرتے ہوئے انصار بھائیوں کو اس پروگرام میں شامل ہونے کی باقاعدگی سے تحریک کی جاتی رہی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

پروگرام کی تفصیل

حفظ قرآن کا پروگرام مسجد فضل محمود ہال میں رکھا گیا۔ایک ماہ قبل ہال کی منظوری کی اجازت کی کارروائی کی گئی اور منظوری کے بعد تمام مجالس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ یاد رہے کہ Covid-19 کے بعد یہ پہلا face to face پروگرام تھا جو شعبہ تعلیم طاہر ریجن کے تحت کیا گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

رجسٹریشن

محمودہا ل میں حفظ قرآن میں شامل ہونے والے انصار بھائیوں کے لئے باقاعدہ ایک رجسٹریشن ڈیسک بنایا گیاتھا۔39۔انصار بھائیوں نے رجسٹریشن کروائی،اس کے علاوہ 6۔انصار بھائیوں نے آن لائن حصہ لیا۔

ڈیسک کا قیام

انصار بھائیوں کی سہولت کے لئے رجسٹریشن ڈیسک کے علاوہ تین دیگر ڈیسک بنائے گئے جو محمود ہال میں مناسب فاصلہ پر قائم کیے گئے۔ چنانچہ ان تینوں ڈیسک پر ایک ایک جج صاحب نے انصار سے قرآن کریم سنا۔

بیمار و Disable Persons کے لئے
آن لائن سہولت

ریجن کی مجالس میں چند احباب بیمار اور صاحب ِفراش ہیں ان کی سہولت کے لئے زعماء کرام کو باقاعدہ آگاہ کیا گیاتھا کہ اگرکوئی ایسے دوست جواپنی معذوری کی وجہ سے بنفس نفیس تشریف نہیں لاسکتے تو انہیں آن لائن اس پروگرام میں شمولیت کی سہولت ہو گی۔ چنانچہ 6-ایسے انصار بھائیوں کو آن لائن سہولت دی گئی ان میں ایک دوست اپنی رخصت کے سلسلہ میں باہر تھے انہیں بھی یہ سہولت دی گئی۔یہ سہولت حاصل کرنے والوں کو کیمرہ آن کرکے شمولیت کی اجازت تھی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ یہ تجربہ بھی بہت اچھا رہا۔

آغاز تقریب/پروگرام

حفظ قرآن کے پروگرام کا آغاز گیارہ بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مکرم غلام رسول صاحب ناظم تعلیم القرآن طاہر ریجن نے سورۃ الصف کی آیت یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُوۡنُوۡۤا اَنۡصَارَ اللّٰہِ۔۔۔۔ کی تلاو ت نہایت خوش الحانی سے کی اور انگریزی و اردو میں ترجمہ پیش کیا۔

تلاوت قرآن کے بعد مکرم آصف احمد صاحب ناظم اعلی طاہر ریجن نے عہد دہرایا۔عہد کے بعد مکرم توقیراحمد صاحب مربی سلسلہ نے قرآن کریم کی تلاوت اور اسے یاد کرنے کی برکات و فیوض کے بارہ میں انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں مختصر خطاب کیا۔

ناظم صاحب تعلیم طاہر ریجن نے تمام انصار بھائیوں کا شکریہ ادا کیا اور ججز کے مختصر تعارف کے علاوہ بعض اعلانات کیےاور مکرم ناظم اعلیٰ صاحب کو دعا کی درخواست کی،دعا کے بعد حفظ قرآن کے ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

جیساکہ قبل ازیں بیان کیا گیاہے کہ حفظ قرآن کا سلیبس قرآن کریم کی وہ صورتیں اور آیات تھیں جو حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنی نمازوں میں بالعموم تلاوت فرماتے ہیں۔ اس لحاظ سے اس میں نسبتاً شوق سے انصار نے شمولیت اختیار کی۔ تین ڈیسک بنائے گئے تھے ہرایک ڈیسک پر ایک جج صاحب تشریف فرماتھے۔ انصار باری باری ڈیسک پر جا کر امتحان دیتے رہے۔ ججز کرام نے بڑی توجہ اور پیار سے انصار بھائیوں سے زبانی آیات اور صورتیں سنیں۔ فَجَزَاہُمُ اللّٰہُ اَحْسَنَ الْجَزَآء

درج ذیل تین جج صاحبان نے اپنی خدمات پیش کیں۔

  1. مکرم توقیر احمد صاحب مربی سلسلہ
  2. مکرم محمود اللہ خان صاحب (ریجن کی قرآن کلاس لیتے ہیں)
  3. مکرم غلام رسول صاحب ناظم تعلیم القرآن طاہر ریجن

اللہ تعالیٰ کے فضل سے 24۔انصار بھائی کامیاب قرار پائے۔ان کے اسماء درج ذیل ہیں۔ اس دعا کے ساتھ رپورٹ پیش خدمت ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان برکات اور نعمتوں کا مستحق ٹھہرائے جو ان بابرکت پروگرامز کے مقاصد میں شامل ہیں نیز ہمیں اپنی رضا کی راہوں پرہمیشہ سرگرداں رہنے کی توفیق دیتا چلاجائے، ان راہوں پر جو حسنات دارین کا باعث ہوں۔ آمین

NameMajlis۔No
Mahmood ullah KhanBattersea1
Nasir AhamdTooting Bec2
Ghulam RasoolEarlsfield3
Muhammad Rafique BhattiClapham Jcn4
Hakeem MensahPeckham5
Salahuddin SahibBattersea6
Abdul WaheedWandsworth7
Waheed AhmadBattersea8
Mansoor AbrarEarlsfield9
Zahid ShafiqueClapham Jcn10
Naeem AhmedClapham Jcn11
Munir Ahmad NasarWandsworth Town12
Sardar Naseer AhmadWandsworth Town13
Syed Nasir SafeerEarlsfield14
Ahmad YanfulPeckham15
Mamoor Ahmad KhanBurntwood16
Masood MubashirBurntwood17
Waseem Ahmad ShahidWandsworth Town18
Tahir MahmoodWandsworth19
Ahmad Ali KhanBattersea20
Abdul RehmanWandsworth Town21
Naseer ul HaqWandsworth22
Abdul Quddus Qamar JavedWandsworth Town23
Ehsan QamarBattersea24

(رپورٹ: وحید احمد۔ناظم تعلیم مجلس انصاراللہ طاہر ریجن، برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطاب حضرت خلیفۃ المسیح الخامس 43ویں مجلس شوریٰ جماعت UK

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ