• 15 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ مَا اَصْبَحَ بِیْ مِنْ نِعْمَۃٍ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ، فَلَکَ الْحَمْدُوَلَکَ الشُّکْرُ

(ابو داؤد کتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح)

ترجمہ: اے اللہ مجھ پر جو نعمت واحسان ہے وہ صرف اور صرف تنہا تیری طرف سے ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔ سب شکر اور تعریف کا تومستحق ہے۔

حضرت عبداللہ بن غنام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

جو شخص صبح وشام یہ کلمات پڑھتا ہے اس نے اپنے دن یا رات کا شکر ادا کردیا

پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی شکرنعمت کی یہ خوبصورت دعا ہمیں کثرت سے پڑھنی چاہئے۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 جون 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 26 جون 2020ء