• 27 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 26 جون 2020ء

افریقی ملک Rwanda میں  دوبارہ لاک ڈاؤن /کو انتہائی خسارے کا سامنا/پی آئی اے نے ملازمین برطرف کردیے/Guinea-Bissau میں لاک ڈاؤن میں توسیع/ہندوستان میں متأثرین کورونا کی تعداد 5 لاکھ ہوگئی/امریکہ میں سرکاری اعدادوشمار سے 10 گنا زیادہ کیسز کا انکشاف/چین میں 3 روز میں 30 لاکھ ٹیسٹ کئے گئے

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :96لاکھ36ہزار                       اموات: 4لاکھ90ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 4709927
یورپ 2600590
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 987534
جنوب مشرقی ایشیا 686192
افریقہ 258752
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 210315

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2367064 121645 37601 690
2 برازیل 1188631 53830 42725 1185
3 روس 613994 8605 7113 92
4 ہندوستان 490401 15301 17296 407
5 برطانیہ 306866 43081 652 154
افریقہ

کل متأثرین: 3لاکھ 48ہزار

اموات: 9ہزار 1سو

ریکور ہونے والے: 1 لاکھ 66ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 118375 2292 6579 87
2 مصر 61130 2533 1569 83
3 نائجیریا 22614 549 594 7

دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 98ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی کُل تعداد 48لاکھ 62ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 6لاکھ 80ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعد امریکہ میں 6لاکھ 63ہزار جبکہ روس میں 3لاکھ 83ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ67ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں 5ہزار3سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • افریقی ملک Rwanda میں کوروناکی شدت کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا۔  حکام کے مطابق زیادہ تر کیسز تنزانیہ اور کانگو سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔ (افریقن نیوز)
  • حالیہ   عالمی حالات اور کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے  Kenyan Airline کو شدید خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس کا تخمینہ تقریباً 100 ملین ڈالرلگایا گیا ہے۔  ائرلائن حکام کی طرف اس بات کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ ابھی تو یہ شروعات ہیں ، اور رواں سال کے آخر تک یہ خسارہ 400 سے 500 ملین ڈالرز  تک پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ (افریقن نیوز)
  • پاکستان ائر لائن کے 55  ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔ یہ اقدام موجودہ صورتحال کے باعث کیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ تمام ملازمین کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے تھے اور اب انتظامیہ نے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع سے انکار کردیاہے۔ (اے آر وائے)
  • Guinea-Bissau نے ملک گیر  لاک ڈاون میں  توسیع کااعلان کیا ہے۔ البتہ کرفیو ختم کردیا گیا ہے۔ اس کا اعلان صدر مملکت نے حالیہ بیان میں کیا ہے۔ موجودہ لاک ڈاؤن  کی میعادمیں  25 جولائی تک کی توسیع کی گئی ہے۔ (افریقن نیوز)
  • ہندوستان میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا  5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ حالیہ 24 گھنٹوں میں 400 اموات کے  بعد کل تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ (الجزیرہ)
  • امریکی محکمہ ٔصحت کے بعض حکام  نے  اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ملک میں متأثرین کورونا کی تعداد تقریبا 20  ملین سے زائد ہے جو کہ موجودہ سرکاری اعداد وشمار سے 10 گنا زائد ہے۔ (الجزیرہ)
  • چین کے شہر بیجنگ میں  ایک ہفتہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 3 دنوں میں تقریبا 30 لاکھ افراد کے ٹیسٹ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو شہر میں مزید 11 کیسز کے انکشاف کے بعد 11 جون سے اب تک نئے متأثرین کی کل تعداد 280 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

اطلاعات اعلانات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جون 2020