لباس تقویٰ
بے شک رب کی عطا٫ کردہ نعمتوں کو شکر کے ساتھ استعمال کرنا اور حسب توفیق اچھا لباس پہننا اوڑھنا ایک واجب اور مستحسن امر ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لباسوں میں سے بہترین لباس ’’لباس تقویٰ‘‘ ہے۔ اعلیٰ لباس اندرونی عیوب کو چھپا کر ظاہری خوبصورتی کو اجاگر کرتا ہے اور تقویٰ دل کی اندرونی خوبصورتی کا نام ہے۔
حدیث شریف میں آیا ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ دنیا میں کتنی عورتیں ہیں جو ظاہری لباس کے لحاظ سے بہت خوش پوش ہیں مگر قیامت کے دن جب یہ لباس کام نہ آئیں گے اور صرف تقویٰ کی ضرورت ہو گی تو وہ اس لباس سے عاری ہوں گی۔
(بخاری)
(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)