ایک افریقن کہاوت ہے کہ ایک بچہ رینگ رینگ کر ہی کھڑا ہونا سیکھتا ہے۔ (انٹرنیٹ)
اس کہاوت کو طبی لحاظ سے بھی پیش کیا جاتا ہےکہ کرالنگ کرنا بچے کے دماغ کے لئے کتنا ضروری ہے۔ لیکن ایک عام انسان کو بھی محنت کی ضرورت سکھاتی ہے۔ایک طالب علم کے لئے پڑھائی میں، ایک تاجر کے لئے تجارت میں، ایک بیمار شخص کے لئے بیماری میں یہ ضروری ہے کہ وہ آہستہ آہستہ محنت، جذبے اور دھیمی رفتار کے ساتھ ترقی سے نہ گھبرائے۔ جیسے ایک بچہ کرالنگ کر کے بالآخر کھڑا ہونا اور چلنا سیکھ لیتا ہے ویسے ہی ہر انسان کے لئے جلد یا بدیر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ممکن ہے۔ حتیٰ کہ روحانی زندگی میں بھی مجاہدہ ضروری ہےکیونکہ ایک دن میں کوئی قطب اور ولی نہیں بن سکتا۔ وَالَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا۔
(ذیشان محمود۔ سیرالیون)