• 18 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

حالتِ سجدہ کی دُعائیں

حضرت حذیفہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺسجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی پڑھتے تھے یعنی پاک ہے ربّ میرا جو بڑی شان والا ہے۔

(ترمذی کتاب الصلوٰۃ)

حضرت عائشہؓ کا بیان ہے کہ ایک رات میَں اپنی باری میں حضور ﷺ کو بستر پر نہ پاکر پریشان ہوئی۔اندھیرے میں ادھراُدھر ہاتھ مارا تو آپؐ کو سجدہ میں یہ دُعا کرتے پایا:

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ مَآ اَسْرَرْتُ وَمَآ اَعلَنْتُ

(مسلم کتاب الصلٰوۃ)

ترجمہ: اے اللہ! میرے پوشیدہ اور ظاہر (سب گناہ) مجھے معاف فرما دے۔

حضرت ابو ہریرہؓ کی روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں یہ دُعا کرتے تھے:

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْۢبِیْ کُلَّہٗ،دِقَّہٗ وَجِلَّہٗ،وَاَوَّلَہٗ وَ اٰخِرَہٗ وَعَلَانِیَتَہٗ وَسِرَّہٗ

(مسلم کتاب الصلوٰۃ)

ترجمہ: اے اللہ! میرے سب گناہ بخش دے۔چھوٹے اور بڑے،پہلے اور بعد کے، اور ظاہر اور پوشیدہ (سارے گناہ معاف کر دے)

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ62-63)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

رپورٹ جلسہ سالانہ امریکہ 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 ستمبر 2022